پنجاب حکومت نے مخصوص کاروبارکھولنے کی اجازت دیدی

پنجاب میں دفعہ144کی خلاف ورزیاں،کاہنہ میں4دکانیں بند کرادیں،2افراد گرفتار


حکومت نے جن کاروباروں کی اجازت نہیں دی انھوں نے بھی کام شروع کر دیا۔ فوٹو، فائل

پنجاب حکومت نے شہر میں مخصوص کاروبار کھولنے کی اجازت دیدی اور حفاظت کے لیے ایس او پیز بھی جاری کیے گئے ہیں۔

وفاقی حکومت کی ہدایت پر پنجاب حکومت نے شہر میں مخصوص کاروبار کھولنے کی اجازت دیدی اور حفاظت کے لیے ایس او پیز بھی جاری کیے گئے لیکن ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں ہورہا، اس کے ساتھ ہی حکومت نے جن کاروباروں کی اجازت نہیں دی، انھوں نے بھی کام شروع کر دیا ہے جس سے لاک ڈاون برائے نام کا ہوکر رہ گیا ہے جو دفعہ 144 کی بھی خلاف ورزی ہے،ذمے داران کیخلاف کارروائی سست روی کا شکار ہے۔

ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال کی ہدایت کے باوجود اسٹنٹ کمشنرز خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کاروائیاں نہیں کر رہے جس سے کورونا وباء پھیلنے کا خطرہ بڑھتا جا رہا ہے۔

لاہور کی پانچ تحصیلوں میں صرف اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹان ذیشان نصر اللہ رانجھا نے کاہنہ نو بازار کا دورہ کیا۔5 خلاف ورزیاں سامنے آئیں ، 4 دکانوں کو بند کروایا اور2 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں