نیب نے شہباز شریف کو دوبارہ طلب کرلیا

حفاظتی اقدامت کیساتھ 22 اپریل کو پیش ہونے کا نوٹس ارسال کردیا۔


طالب فریدی April 19, 2020
حفاظتی اقدامت کیساتھ 22 اپریل کو پیش ہونے کا نوٹس ارسال کردیا۔ فوٹو:فائل

قومی احتساب بیورو نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو دوبارہ طلب کرلیا۔

نیب لاہور نے ملزم شہباز شریف کے جواب کے پیش نظر تمام حفاظتی اقدامت کیساتھ انہیں 22 اپریل دن 12 بجے نیب ٹیم کے روبرو پیش ہونے کا نوٹس ارسال کردیا۔

نیب نے شہباز شریف کو یقین دہانی کروائی ہے کہ کورونا وبا کے پیش نظر مکمل حفاظتی اقدامات اختیار کئے جائینگے۔ ان کے خلاف مبینہ آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی انکوائری آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہے، اس لیے ان سے سوالات کے جواب انتہائی ضروری ہیں۔

نیب لاہور کیجانب سے شہباز شریف کیخلاف جاری اثاثہ جات انکوائری کیس میں 17 اپریل کو طلبی کا نوٹس ارسال کیا گیا تھا تاہم شہباز شریف نے کورونا کے باعث پیش نہ ہوئے تھے۔ نئے نوٹس میں شہباز شریف کو ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں