نیب نے آٹا چینی اسکینڈل کا جائزہ لینا شروع کردیا

اربوں روپے کی ڈکیتی پر نیب خاموش تماشاہی کا کردار ادا نہیں کر سکتا، ذرائع        


حیدر نسیم/ April 20, 2020
اربوں روپے کی ڈکیتی پر نیب خاموش تماشاہی کا کردار ادا نہیں کر سکتا، ذرائع        

قومی احتساب بیورو نے آٹا چینی اسکینڈل کا جائزہ لینا شروع کردیا۔

ذرائع کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے آٹا چینی اسکینڈل کے قانونی پہلوئوں کا گہرائی سے جائزہ لیا جارہا ہے، جائزہ لینے کے بعد بھرپور قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے، آٹا اورچینی اسکینڈل میگا اسکینڈل ہے، اربوں روپے کی ڈکیتی پر نیب خاموش تماشاہی کا کردار ادا نہیں کر سکتا۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ نیب آرڈیننس کی وجہ سے سرکاری افسروں کے خلاف کارروائی کرنے کے لئے نیب کے ہاتھ بندھے ہوئے تھے حکومت کی طرف سے ایف آئی اے سے یہ کیس لے کر نیب کے حوالے کرنے کے بعد اربوں روپے کی اس ڈکیتی پر نیب اب خاموش تماشائی کا کردار ادا نہیں کر ے گا، کیس نیب کے پاس آنے کے بعد اسکینڈل میں ملوث افراد کو نیب قانون کی گرفت میں لا سکے گا۔

چیئرمین نیب نے آٹا چینی اسکینڈل کی انکوائری ڈی جی نیب راولپنڈی عرفان منگی کو تفویض کردی، ڈی جی نیب راولپنڈی عرفان منگی کو ایک مہینے میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت بھی کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں