میں اور تقی عثمانی گھر پر نماز پڑھیں گے مفتی منیب الرحمان

تمام علما حکومت کے ساتھ کیے گئے معاہدے پر عمل کریں، ہم ہر صورت معاہدے کو یقینی بنائیں گے، چیئرمین رویت ہلال کمیٹی


این این آئی April 23, 2020
تمام علما حکومت کے ساتھ کیے گئے معاہدے پر عمل کریں، ہم ہر صورت معاہدے کو یقینی بنائیں گے، چیئرمین رویت ہلال کمیٹی۔ فوٹو : فائل

رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے کہا ہے کہ ماہ صیام کے دوران میں اور مفتی تقی عثمانی گھر پر ہی نماز ادا کریں گے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ میں گھر پر ہی نماز ادا کررہا ہوں اور رمضان میں بھی یہی سلسلہ رہے گا، حکومت اور علما کے درمیان 20 نکاتی معاہدے پر عمل شروع ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام علما حکومت کے ساتھ کیے گئے معاہدے پر عمل کریں، ہم ہر صورت معاہدے کو یقینی بنائیں گے، صدر اور وزیراعظم سے وعدہ کیاہے کہ 50سال سے زائد عمر والے مسجد نہیں آئیں گے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں