کورونا پنجاب میں 18 کھرب تک مالی خسارے کا تخمینہ

پنجاب میں 30سے 40لاکھ ملازمتیں فوری طور پرختم ہونے، پنجاب کی غریب آبادی میں 10فیصد تک اضافے کا اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے۔


عامر نوید April 23, 2020
پنجاب کا جی ڈی پی بھی 9 فیصد تک کم ہو جانے کا خدشہ ہے۔ فوٹو، فائل

کورونا کی وجہ سے پنجاب حکومت کو18کھرب روپے تک نقصان کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

کورونا سے نمٹنے کیلیے حکومت پنجاب کی جانب سے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جارہے ہیں جس سے حکومت کو موجودہ بجٹ میں خسارے کا بھی سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومتی احکامات پر پی اینڈ ڈی بورڈ کے حکام نے اس مشکل وقت میں مختلف منصوبوں کو نظرانداز کر کے6 ارب روپے کے فنڈز نان ڈویلپمنٹ کیلیے منتقل کر دییے جو کرنٹ بجٹ میں انتظامی اور دیگراخراجات پر استعمال کیے جائیں گے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں