ایک اور رکن سندھ اسمبلی کورونا کا شکار

ایم ایم اے کے رُکنِ سندھ اسمبلی عبدالرشید بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے


ویب ڈیسک April 24, 2020
اپنے گھر میں ہی آئسولیشن میں ہوں، عبدالرشید فوٹو: فائل

کورونا نے ایک اور رکن سندھ اسمبلی کو شکار بنالیا ہے اور اب ایم ایم اے کے واحد رکن عبدالرشید میں اس کی تصدیق ہوئی ہے۔

سندھ اسمبلی کے رکن اسمبلی عبدالرشید کورونا کا شکار ہوگئے ہیں، جس کی انہوں نے خود تصدیق کی ہے۔ اس حوالے سے انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنا وڈیو پیغام بھی جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کورونا کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ کورونا کی تصدیق کے بعد وہ اپنے گھر میں آئسولیشن میں ہیں۔

عبدالرشید نے گزشتہ عام انتخابات میں پیپلز پارٹی کے گڑھ لیاری سے متحدہ مجلس عمل کے ٹکٹ پر حصہ لیا تھا اور کامیاب ہوئے تھے۔ وہ جماعت اسلامی کے سرکردہ کارکن اور علاقے کے مسائل کے حل کے لیے انتہائی فعال کردار ادا کرتے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پیپلز پارٹی کے رکن اور صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی بھی کورونا کا شکار ہوچکے ہیں تاہم بروقت تشخیص اور حفاظتی اقدامات کے نتیجے میں وہ صحتیاب ہوچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

تشویشناک صورتحال

Dec 28, 2024 01:16 AM |

چاول کی برآمدات

Dec 28, 2024 01:12 AM |

ملتے جلتے خیالات

Dec 28, 2024 01:08 AM |