پنجاب میں نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم ناکام

 50 فیصد گھر خرید نے سے دستبردار ،لاہور میں زمین کیلیے نوٹیفکیشن جاری نہ ہوسکا


Khalid Qayyum April 28, 2020
50 فیصد گھر خرید نے سے دستبردار ،لاہور میں زمین کیلیے نوٹیفکیشن جاری نہ ہوسکا ۔ فوٹو : فائل

پنجاب میں وزیراعظم کے نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کو بڑا دھچکا۔

سال پہلے وزیراعظم سے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھوا دیا گیا مگر ابھی تک تعمیرا تی کام شروع نہ ہوسکا۔ پنجاب میں 25 لاکھ گھر بنا نے کا منصوبہ لٹک گیا ، صورتحال یہ ہے کہ ابھی تک منصوبے کے پی سی ون کی منظوری نہیں دی گئی۔اب کرونا بحران کے باعث اس منصوبے کی تعمیر شروع ہونے کے امکانات کم ہوگئے ہیں۔

ڈونرز کے ایک تعمیراتی گروپ نے رینالہ خورد میں پولیس کیلئے 20 گھر بنانے شروع کئے ، اب وہ بھی سٹرکچر ادھورا چھوڑ کر چلے گئے ہیں، محکمہ پنجاب ہاؤسنگ ان کے ساتھ معاملات طے نہیں کر سکا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔