ڈیجیٹل ٹیکنالوجی پاکستانی خواتین کی زندگیاں بدل رہی ہے

اس وقت 22 سالہ کائنات ناز ایک سافٹ ویئر کمپنی سے وابستہ ہیں۔


Express Tribune Report April 29, 2020
اس وقت 22 سالہ کائنات ناز ایک سافٹ ویئر کمپنی سے وابستہ ہیں۔ (فوٹو : انٹرنیٹ)

کراچی سے تعلق رکھنے والی 22 سالہ کائنات ناز نے جب ایک سال قبل ٹیکنالوجی سے متعلق ایک تربیتی ورکشاپ میں حصہ لیا تو اسے معلوم نہیں تھا کہ اس کی زندگی بدل جائے گی اور ایک قدامت پسند معاشرے میں خواتین کس طرح کام کرسکتی ہیں اس بارے میں اس کے خیالات بھی تبدیل ہوجائیں گے۔

اورنگی ٹاؤن کی رہائشی کائنات ناز اس سے قبل شعبہ تدریس سے وابستہ تھی تاہم وہ اس سے مطمئن نہیں تھی اسی لیے اس نے ٹیک کرو TechKaro پروگرام میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا۔ اس پروگرام کا مقصد پاکستانی خواتین کو معاشی طور پر مضبوط بنانا ہے۔ اس وقت کائنات ناز ایک سافٹ ویئر کمپنی سے وابستہ ہیں۔

عالمی بینک کے مطابق پاکستان میں خواتین مجموعی افرادی قوت کا 25 فیصد ہے جو اس خطے میں سب سے کم شرح ہے اور بینک نے اس شرح کو بڑھا کر 45 فیصد تک لے جانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں