زمین کے بغیر سبزیاں اگانے کا کامیاب تجربہ

ٹماٹر ، کھیرے ، بھنڈی ،چیری ، لوکی سمیت تمام سبزیاں بھی اگائی جاسکیں گی


جمیل مرزا April 29, 2020
ٹماٹر ، کھیرے ، بھنڈی ،چیری ، لوکی سمیت تمام سبزیاں بھی اگائی جاسکیں گی۔ فوٹو: فائل

سبزیوں کی بڑھتی ہوئی ضرورت کو پورا کرنے اور کم ریٹ پر سبزیوں کی بغیر زمین کے افزائش کا بھی کامیاب تجربہ کرلیا گیا ہے۔

بارانی زرعی یونیورسٹی کے ماہرین نے روات کے قریب پاکستان کے پہلے ہائیڈرو پونک ایگر یکلچر پلانٹ کے ذریعے بغیر زمین کے سبزیاں اگانے میں کامیابی حاصل کرکے سب کو حیران کردیا ہے ۔اب ٹماٹر ، کھیرے ، بھنڈی ،چیری ، لوکی سمیت تمام دیگر سبزیاں بھی اس انوکھے طریقہ کار سے اگائی جاسکیں گی جس کے لیے زمین تو استعمال نہیں ہوگی بلکہ ناریل کے بورے ، فوم اور پانی کے ذریعے یہ سبزیاں اگائی جاسکیں گی، زمین کے بغیر سبزیاں اگانے کا یہ ہائیڈور پونک ایگریکلچر پلانٹ ہالینڈ کی مدد سے لگایا گیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ عام سبزیوں کی نسبت یہ سبزیاں زیادہ خوش ذائقہ اور ہر قسم کے کیمیکل سے بھی پاک ہونگی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں