سعودی عرب اور دبئی سے آنے والی پروازوں میں کورونا کے 105 کیسز کی تصدیق

مثبت کیسز کو ایکسپو سینٹر اور میو اسپتال منتقل کردیا گیا


طالب فریدی April 30, 2020
تین پروازیں عرب ممالک سے پاکستانیوں کو وطن واپس لائیں، خبر۔ فوٹو، فائل

سعودی عرب اور دبئی سے آنیوالی تین پروازوں میں کورونا وائرس کے 105 کیسز سامنے آگئے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب سے ایک جب کہ متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی سے دو پروازیں لاہور پہنچی تھیں جن کے مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

سی ای او میو ہسپتال ڈاکٹر اسد اسلم کے مطابق سعودی عرب سے آنے والی پرواز میں 35 کرونا کیسز نکلے، سعودی پرواز میں آنے والے 16 مرد مریضوں کو ایکسپو سینٹر منتقل کردیاگیاجب کہ 19 خواتین اور بچوں کو میو ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ملک بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 15525 ہوگئی،343 جاں بحق

ڈاکٹر اسد اسلم نے بتایا کہ دبئی سے آنے والی پرواز میں 70 کرونا وائرس کے کیسز مثبت نکلے۔ کرونا وائرس کے کیسز مثبت آنے پر مسافروں کو ایکسپو سینٹر منتقل کردیاگیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں