چیئرمین نادراطارق ملک کو2015 تک نہیں ہٹایا جاسکتا تھا

معلوم نہیں الیکٹرونک ووٹنگ کے تجربے سے بچنے کیلیے ہٹایاگیایاووٹ تصدیق کی سزاملی


Iftikhar Chohadary December 04, 2013
طارق ملک کی جگہ تعینات کیے جانیوالے افسر اسپیکرایازصادق کے تعلق دار ہیں، نادرا ذرائع فوٹو: فائل

جدیدترین الیکٹرونک ووٹنگ مشین کے تجربے سے بچنے یااین اے118 میںووٹوں کی تصدیق کاکام شروع کرنے کی سزا۔۔۔۔؟ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے چیئرمین نادراکوپیرکی رات ڈیڑھ بجے عہدے سے ہٹانے کانوٹیفکیشن انکے گھروصول کراناکئی سوالات کوجنم دے گیا۔

دلچسپ امریہ ہے کہ نادراآرڈینینس کے تحت موجودہ چئیرمین طارق ملک کو اگست 2015 سے پہلے عہدے سے نہیں ہٹایاجاسکتاتھا اوراگروفاقی حکومت کوان کے کسی اقدام پراعتراض تھاتوانھیں کوئی شوکازنوٹس دیاگیا نہ ہی کوئی چارج شیٹ دی گئی بلکہ بہ یک جنبش رات گئے بند دفترکھول کر چیئرمین نادرا کو برطرف کیاگیا جس کاحکم عدالت معطل کرچکی ہے اور چئیرمین نادراطارق ملک نے منگل کو دوبارہ عہدے کاچارج سنبھال لیاہے۔



نادرا ذرائع کاکہناہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے چیئرمین نادرا تعینات کیے جانیوالے بریگیڈیئر (ریٹائرڈ) زاہد اسپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے قریبی تعلق داربتائے گئے ہیں۔نادرا ذرائع نے مزیدبتایاکہ وفاقی حکومت کو این اے 118 میں ووٹوں کی گنتی کی بائیومیٹرک سسٹم کے تحت دوبارہ تصدیق کیلیے شروع گئے کام پرشدیداعتراض تھا۔ دوسری جانب نادرانے الیکشن کمیشن کی ہدایت پربلدیاتی انتخابات کو شفاف بنانے کی خاطرالیکٹرانک ووٹنگ میشن تیارکرلی تھی جسکاعملی تجربہ قائم مقام چیف الیکشن کمشنرجسٹس ناصرالملک کی موجودگی میں کیا جاناتھااورجسٹس ناصر الملک نے اس مقصدکیلیے منگل کو نادراہیڈ کوارٹرزکادورہ کرناتھامگراس سے ایک رات پہلے ہی وفاقی حکومت کی ہدایت پراسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے چیئرمین نادراکوہٹانے کی کوشش کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں