ملک بھر میں نادرا کے دفاتر 4 مئی سے کھولنے کا فیصلہ

56 مراکز کھلیں گے اور چند بند رہیں گے، ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والا دفتر کے اندر داخل نہیں ہوسکے گا


Bilal Ghori May 01, 2020
56 مراکز کھلیں گے اور چند بند رہیں گے، ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والا دفتر کے اندر داخل نہیں ہوسکے گا (فوٹو : فائل)

COLOMBO: وزارت داخلہ نے ملک بھر میں چار مئی سے 56 سے زائد نادرا دفاتر کھولنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم کچھ دفاتر بند رہیں گے۔

نادرا حکام کے مطابق وزارت داخلہ نے ملک بھر میں ابتدائی طور پر نادرا کے 56 سے زائد دفاتر کھولنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا تاہم 14 دفاتر ایسے ہیں جو مزید چند روز بند رہیں گے جب کہ وہ دفاتر بھی بند رہیں گے جو سرکاری اداروں کے احاطوں میں قائم کیے گئے ہیں۔


نادرا دفاتر بند ہونے سے احساس پروگرام کے تحت رجسٹریشن اور دیگر پروگرامز کا ڈیٹا فیڈ کروانے والے افراد کو مشکلات کا سامنا تھا۔ احساس پروگرام کے تحت لوگوں کو حکومت سے امداد نہیں مل رہی تھی جس کی وجہ یہ تھی کہ جو لوگ احساس پروگرام کے تحت امدادی رقوم لینے احساس پروگرام سینٹر جاتے تھے ان کی انگلیوں کے نشان سسٹم میں نہ آنے کی وجہ سے انہیں امدادی رقوم 12 ہزار روپے نہیں مل پا رہی تھی۔

یہ شکایات بھی تھیں کہ جس وقت لوگوں نے نادرا کے پاس اپنے انگلیوں کے نشانات رجسٹرڈ کروانے کے لیے نادرا دفاتر کا رخ کیا تو وہ بند تھے اور دیگر افراد کو بھی قومی شناختی کارڈ کے حصول کے لیے اپنا بایو ڈیٹا فیڈ کروانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا تھا کیونکہ نادرا دفاتر بند ہونے سے لوگوں کا ڈیٹا فیڈ نہیں ہو رہا تھا۔

اب چار مئی سے دفاتر کھل جائیں گے لیکن عملے اور عوام کو ایس او پیز پر عمل کرنا ہوگا اور جو شخص ایس او پیز پر عمل نہیں کرے گا اسے نادرا دفتر کے اندر داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں