پشاور میں رقاصہ صبا گل کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا

صبا گل کو خزانہ میں بےدردی سے قتل کیا گیا واقعے میں خاتون سہولت کار گرفتار


احتشام خان May 04, 2020
قاتل نے روٹھی بیوی کو نہ منانے پر اپنے سالے کی گرل فرینڈ کو قتل کیا، پولیس

ISLAMABAD: خزانہ کے علاقے میں رقاصہ صبا گل کو قتل کرکے لاش بوری میں ڈال کر ویرانے میں پھینکی گئی۔

پشاور میں پارٹی ڈانسر کو بے دردی سے قتل کر کے لاش ویرانے میں پھینکنے کا انکشاف ہوا ہے، صبا گل کی لاش چند روز قبل تھانہ خزانہ کی حدود سے ملی جس پر پولیس نے لاش تحویل میں لیکر تفتیش شروع کی۔

پولیس کے مطابق صبا گل کو وڈپگہ کے رہائشی قمر نے قتل کیا ، قمر کی بیوی ناراض ہو کر اپنے گھر گئی ہوئی جسے منانے کی کوشش کی گئی ، قاتل قمر کے سالے کی قبا گل سے دوستی تھی جس پر قاتل نے اپنے سالے کو کہا کہ میری بیوی کو گھر بھجوا دو ورنہ تمہاری گرل فرینڈ کو قتل کر دوں گا ، تاھم سالے اور بہنوئی میں بات نہ سلجھی جس پر قاتل نے اپنے سالے کی گرل فرینڈ مقامی رقاصہ کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا جبکہ واقعے کے بعد مزم فرار ہو گیا۔

تفتیشی ٹیم کے مطابق صبا گل کیس میں ایک خاتون نے پارٹی کے بہانے اسے قاتل تک لیکر گئی جسے گرفتار کر لیا گیا ہے ایس پی رورل کیپٹن ر نجم الحسن نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ صبا گل قتل کیس میں خاتون سمیت دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جلد مرکزی ملزم بھی پولیس کی گرفت میں ہو گا ، صبا گل قتل کی ایف ائی ار اس کے والد کی مدعیت میں تھانہ خزانہ میں درج کی گئی ہے

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں