بھارت سے ادویات درآمد وزیراعظم نے تحقیقات کا حکم دے دیا

معاملہ کابینہ اجلاس میں مزید 429 ادویات درآمد کرنے کی سمری پیش کرنے پر سامنے آیاجومسترد کردی گئی تھی


رضوان غلزئی May 09, 2020
16 وزارتوں کو دوسرا سرخ پروانہ جاری،8فیصلوں میں سے 5 پر عمل درآمد نہیں ہوا،21 دنوں کی مہلت دے دی گئی۔ فوٹو: فائل

وزیراعظم نے جان بچانے والی ادویات کی آڑ میں بھارت سے معمول کی ادویات درآمد کرنے کا نوٹس لے لیا جب کہ انھوں نے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کو تحقیقات کی ہدایت کردی۔

جان بچانے والی ادویات کی آڑ میں بھارت سے معمول کی ادویات درآمد کرنے کا معاملہ کابینہ کے گزشتہ اجلاس میں مزید 429 ادویات درآمد کرنے کی سمری پیش کرنے پر سامنے آیا جو مسترد کردی گئی تھی۔

دریں اثناء وزیر اعظم آفس نے وفاقی کابینہ کے فیصلوں پر عملدرآمد نہ کرنے پر16وزارتوں کو دوسری بارسرخ پروانہ جاری کردیا جس میں کہا گیا کہ متعلقہ وزارتوں سے متعلق 8 فیصلے کئے تاہم 5 پرعمل درآمد نہیں ہوا، جس کیلیے 21 دنوں کی مہلت دے دی گئی۔ وزیر اعظم ڈلیوری یونٹ ،کابینہ کو رپورٹ دے گا ،عملدرآمد میں کوتاہی کارکردگی رپورٹ میں شامل ہو گی۔

ذرائع کے مطابق وزارتوں کو خالی آسامیوں کے لئے قوائد و ضوابط بنانے کے علاوہ سرکاری ملازمین کی سنیارٹی اورترقی کا معاملہ نمٹانے کی ذمہ داری دی گئی تھی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں