گلوکارہ کیٹی پیری یونیسف کی خیرسگالی سفیر مقرر

کیٹی پیری نوجوانوں کو غربت اور محرومی کا شکار بچوں کو فلاح وبہبود کے کام کی جانب راغب کریں گی۔


آن لائن December 05, 2013
کیٹی پیری نوجوانوں کوغربت اورمحرومی کا شکار بچوں کی فلاح وبہبود کے کام کی جانب راغب کریں گی۔ فوٹو: فائل

بچوں کے عالمی ادارے یونیسیف نے پاپ اسٹار کیٹی پیری کو خیرسگالی کا سفیر مقرر کردیا ہے۔

وہ نوجوانوں کو غربت اور محرومی کا شکار بچوں کی فلاح وبہبود کے کام کی جانب راغب کریں گی نیویارک میں یونیسیف ہیڈ کوارٹر میں منعقد کی گئی خصوصی تقریب کے دوران یونیسف کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر اینتھونی لاک نے کیٹی پیری کو یونیسف کی ٹی شرت پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ کیٹی اپنی نئی ذمے داری بخوبی نبھائیں گی۔



اس موقع پر پاپ گلوکارہ کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسف کے لیے خیرسگالی سفیر مقرر ہونا ان کے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے اور وہ نئی نسل میں تعلیم کی آگاہی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرینگی۔ حال ہی میں کیٹی پیری نے فلپائن میں انے والے سمندری طوفان ہیان سے متاثرہ بچوں کی بحالی کے لیے سوشل میڈیا کے ذریعے بھرپور مہم چلائی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں