پہلی ترکی فلم ’’محبت ایک اتفاق‘‘کی نمائش اسی ماہ ہوگی

پاکستان سے فون کالز اور ای میل میں ڈراموں میں اداکاری پر مبارکباددی گئی ہے ،ترک فنکار


Pervaiz Mazhar December 05, 2013
ترکی کی پہلی فیچر فلم’’محبت ایک اتفاق‘‘ نے ترکی میں شاندار کامیابی حاصل کی تھی۔ فوٹو: فائل

پاکستان میں ترکی کے ٹی وی ڈراموں نے ترکی کے فنکاروں کو پاکستانیوں کا گرویدہ بنا دیا۔

ان ڈراموں کے بعد فنکاروں کی مقبولیت زبردست اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد ترکش فنکار پاکستان آنے کے خواہش مند ہیں ان کا کہنا ہے کہ ہمیں پاکستان سے بے شمار ٹیلی فون کالز اور ای میل موصول رہی ہیں جس میں انھیں ڈراموں میں بہترین ادکاری پر مبارکباد دی گئی اور ان کو پاکستان آنے کی دعوت دی ہے، ترکی کی پہلی فلم''محبت ایک اتفاق '' کو گزشتہ دنوں پاکستان سنسر بورڈ کے سامنے پیش کیا گیا فلم سنسر ہونے کے بعد اس ماہ پاکستان کے سنیمائوں پر نمائش کے لیے پیش کی جائے گی، ترکی فلم پاکستان میں نمائش کے لیے پیش کی جانے والی یہ پہلی فلم ہوگی، جب کہ مزید فلمیں آئندہ سال نمائش کے لیے پیش کی جائیں گی۔



ترکی کی پہلی فیچر فلم''محبت ایک اتفاق'' نے ترکی میں شاندار کامیابی حاصل کی اور اس نے باکس آفس پر پانچ کروڑ سے زیادہ کا بزنس کیا تھا ، اس فلم میں ترکی کے معروف اداکار مہمند گنسر(بہلول) جنھوں نے ڈرامہ سیریل ''عشق ممنوع'' سے شہرت حاصل کی اس فلم میں ہیرو کا کردار ادا کررہے ہیں،جب کہ بیلجئم کی اداکارہ فلم میں ہیروئن کا کردار ادا کررہی ہیں،اس فلم کا ٹریلر عنقریب سنیمائوں پر پیش کیا جائے گا،پاکستان کے فلم تقسیم کار اس فلم کی نمائش کے منتظر ہیں جس کے بعد مزید فلموں کی نمائش کا فیصلہ کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں