اعصام الحق کورونا سے متاثرہ افراد کی امداد کیلئے میدان میں آگئے

اعصام دنیا کے مایہ ناز کھلاڑیوں کی اشیا کی نیلامی سے حاصل رقم مستحقین میں تقسیم کریں گے


Zulfiqar Baig May 13, 2020
اعصام دنیا کے مایہ ناز کھلاڑیوں کی اشیا کی نیلامی سے حاصل رقم مستحقین میں تقسیم کریں گے

بین القوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی امداد کی بحالی اور مستحقین کو مفت راشن فراہم کرنے کے لئے میدان میں آگئے۔

پاکستان کے ٹینس سٹار اعصام الحق نے دنیا کے مایہ ناز کھلاڑیوں راجر فیڈرر، رافیل ندال ، نواک جوکووچ، ثانیہ مرزا ، شعیب ملک، وسیم اکرم، شعیب اختر، شہباز احمد سینیر ، عامر خان سے رابطہ کیا اور ان نامور کھلاڑیوں کے زیر استعمال ٹینس، ریکٹس، جوتے، ٹی شرٹس، بال اور باکسنگ گلوز منگوائے ہیں۔

ان تمام اشیا کی نیلامی کی جائے گی اور حاصل ہونے والی رقم رزق فاونڈیشن کے ذریعے ملک بھر میں تقسیم کی جائے گی۔

بین القوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹار اعصام الحق کا کہنا ہے کہ اس ملک نے دنیا میں پہچان دی مشکل وقت میں اپنے ہم وطنوں کی مدد کرنا میرا مشن ہے۔

ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رزق فاونڈیشن کے ذریعے رمضان المبارک کے بابرکت ماہ میں اسلام آباد، لاہور اور گوجرانولہ میں راشن تقسیم کیا گیا اور یہ سلسلہ جاری رہے گا، ہم ہر کام حکومت پر ڈال دیتے ہیں ہمیں خود بھی ملک اور اپنے شہر کے لئے فلاحی کام کرنے چاہئیں تاکہ ملک ترقی کرسکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں