2024

سرجان جیکب اور جیکب آباد کے لوگ  پہلا حصہ

ابتدا میں یہ علاقہ انتظامی طور پر ضلع شکارپور میں شامل تھا مگر بعد میں اسے الگ ضلع بنایا گیا۔


لیاقت راجپر May 17, 2020

ISLAMABAD: 1843 میں انگریزوں نے جب سندھ فتح کیا تو اسے انتظامی لحاظ سے تین حصوں میں بانٹ دیا ،انمیں کراچی، حیدرآباد اور شکارپور شامل تھے، جب کہ خیرپور کو ٹالپروں کی ریاست قرار دیا۔ 1847 میں جان جیکب کو بلوچستان اور بالائی سندھ کا پولیٹیکل ایجنٹ بنایا گیا تو انھوںنے خان گڑھ (موجودہ جیکب آباد) کو اپنا ہیڈ کوارٹر بنایا اور اسے ایک شہر کی حیثیت دی ، اسے اپر سندھ فرنٹیئر ضلع کہا جاتا تھا۔

ابتدا میں یہ علاقہ انتظامی طور پر ضلع شکارپور میں شامل تھا مگر بعد میں اسے الگ ضلع بنایا گیا ، جان جیکب کی خدمات کے اعتراف میں اس ضلع کا نام جیکب آباد رکھا گیا، اس وقت سندھ کے گورنر جنرل سر چارلس نیپیئر تھے۔ جان جیکب 11 جنوری 1812کو انگلینڈ کے ایک چھوٹے سے گاؤں وول ایونگٹن میں پیدا ہوئے۔ ان کو بچپن ہی سے کتب بینی کا شوق تھا جس کی ایک وجہ یہ بھی ہوسکتی ہے کہ ان کے دادا ایڈورڈ جیکب نے کئی کتابیں لکھی تھیں اور ان کی کتابوں کی لائبریری بھی تھی جہاں سے جیکب کتابیں لے کر پڑھتے تھے۔

ایڈورڈ پیشے کے اعتبار سے ایک سرجن تھے مگر انھیں ادب سے بھیبڑا گہرا لگائو تھا۔ جان ٹیکنیکل دماغ رکھتے تھے اور انجینئر بننا چاہتے تھے مگر برٹش آرمی میں آفیسر بن گئے ۔ 16 سال کی عمر میں کمیشن کا امتحان پاس کیا تو انھیںآرٹلری میں سیکنڈ لیفٹیننٹ کے عہدے پر فائز کیا گیا۔ بمبئی میں پوسٹنگ ہوئی ، سات سال تک وہاں اپنے فرائض سرانجام دیتیرہے۔ 1838 میں انھیں کلکٹرآف گجرات (انڈیا) اسسٹنٹ بنا کر بھیجا گیا جہاں پر وہ تین سال رہے ،اس کے بعد انھیں اپر سندھ بھیجا گیا جہاں لٹیروں کے حملوںسے برٹش آرمی کو بھی نقصان پہنچ رہا تھا۔

ان کی حکمت عملی کامیاب ہوئی اور لوگوں کو ان لٹیروں سے نجات ملی ، اس وجہ سے عوام، جیکب کو پسند کرنے لگے۔ جتنا عرصہ وہاں تعینات رہے ،ڈھیروں ترقیاتی کام کروائے اور لوگوں کو انصاف اور تحفظ فراہم کیا ۔ جب آٹھ برس کے بعد دوبارہ ان کی پوسٹنگ خان گڑھ میں ہوئی ، تو یہ دیکھ کر انھیں بڑا دکھ ہوا کہ علاقہ ایک ویرانے میں تبدیل ہوچکا تھا اور قلعہ میں صرف 22 فوجی تعینات تھے۔ شہر میں صرف تین ہندوؤں کی دکانیں تھیں اور کنوئیں کا پانی کھارا ہو چکا تھا۔

جیکب نے دوبارہ خان گڑھ میں ترقیاتی کام شروع کروائے اور نواحی علاقوں کو بھی ان ترقیاتی کاموں میں شامل کیا اور دو چھوٹی نہریں واج اور بڈھو کھدوائیں جس کے لیے پانی نورواہ سے لیا اور باقی پانی کو جمع کرنے کے لیے ایک Pond بنوائی اور چھوٹے بڑے کنوئیں بھی کھدوائے اور ان میں سے جو مٹی نکلی اس سے اینٹیں بنوائیں اور فوجیوں کی رہائش کے لیے کوارٹر بنوائے۔ ایک کنٹونمنٹ قائم کی، بیرکیں بنوائیں، آفسز بنائے، گاڑیوں کے لیے گیرج، سڑکیں تعمیر کروائیں۔

اس کے علاوہ بڈھو کینال پر ایک پورٹ بھی قائم کیا جہاں سے کھانے پینے اور دوسری اشیا لائی اور بھیجی جاتی تھیں اور علاقے کو سرسبز وشاداب بنانے کے لیے10 لاکھ مختلف اقسام کے پودے لگوائے جس سے شہرکی آب و ہوا بھی اچھی اور ٹھنڈی ہوگئی۔ شہر کے اندر ایک مارکیٹ بنوائی ، گاؤں اور چھوٹے شہروں کوملانے کے لیے نئی سڑکیں بنوائیں اور زراعت کو ترقی دینے کے لیے بھی نہروں سے زمینوں کو پانی دینے کا نظام درست کیا اور زیادہ فصل حاصل کرنے کے لیے نئے اور اچھے طریقہ کار کو استعمال میں لانے کے لیے ماہرین سے ایڈوائس لیتے تھے۔

جرائم پیشہ عناصرکو قائل کیا کہ وہ اپنی زمینیں آباد کریں اور کاروبار میں حصہ لیں تاکہ ان کا علاقہ ترقی کرے ۔ اس سے علاقے کے لڑاکا قبیلے پرامنشہری بن گئے اور ان کا ہاتھ علاقے کی ترقی اور خوشحالی میں بٹانے لگے، یہ رویہ دیکھ کر جیکب نے انھیں زمین الاٹ کی ۔ اس وقت یہ ضلع 2680 اسکوائر میل پر پھیلا ہوا تھا اور اس 1911 میں کنٹونمنٹ کی آبادی 11,363 تھی مگر 1914 میں کنٹونمنٹ ختم کردیا گیا۔

جیکب بہادر، محنتی اور ایماندار تھے انھوں نے عوام کے لیے صاف پینے کے پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا ، امن و امان کوبحال رکھا ، ان کا خاندان اعلی تعلیم یافتہ تھا،جن میں سر فلپ جیکب ایک مشہور شخصیت تھی، جو بی بی سی کے ڈائریکٹر جنرل رہ چکے تھے اور وہ 1959 تک وہاں کام کرتے رہے۔

دوسرے ارنیسٹ جیکب تھے جو تاریخ دان تھے جب کہ ایک ڈاکٹر گارجن (Guardian) جیکب بھی تھے جو بڑے موسیقار تھے اور پھر جنرل جان جیکب خود بھی بڑے گھوڑے سوار، ماہر نشانے باز ،خاص طور پر شاٹ گن اور رائفل کا نشانہ کبھی بھی نہیں چوکتا تھا۔ انھیں شاعری سے بڑا گہرا لگائو تھا اور انھوں نے خان گڑھ میں زرعی اصلاحات کرکے کسانوں کو ترقی کی راہ پر ڈال دیا۔ اس کے علاوہ انھوں نے عوام کو اپنے گھر بنانے میں مدد کی۔ (جاری ہے۔)

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں