ملک میں ٹرینوں کی آمد و رفت آج سے بحال

مسافروں کو ماسک پہننے، صابن اور سینٹائزر ساتھ رکھنے کی ہدایت، ایک گھنٹہ قبل اسٹیشن پہنچنا ہوگا


Bilal Ghori May 20, 2020
اسٹیشن کی حدود میں صرف ٹکٹ رکھنے والوں کو داخل ہونے کی اجازت ہوگی، ایس اوپیز۔ فوٹو، فائل

ملک بھر میں 55 روز کی بندش کے بعد آج سے 15اپ اور15ڈاون کی 30 ٹرینوں کی آمد و رفت شروع ہوجائے گی۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں 55روز کے بعد میں آج سے " مسافر " ریل گاڑیوں کا آپریشن شروع ہوگا تاہم ریل گاڑیوں کی آمد و رفت کو محدود رکھا گیا ہے۔ ریلوے انتظامیہ کی جانب سے کرونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر مسافر بوگیوں کے اندر جراثیم کش سپرے کیا گیا اور بوگیوں کی صفائی دھلائی بھی کی گئی۔

اس حوالے سے چیف کمرشل مینجر " پسنجر " ملک محمد فاروق نے کہا ہے کہ 60 فی صدٹرینوں میں اکوپنسی کے بعد بکنگ کا عمل بند کردیا جائے گا،ٹرینوں میں بکنگ صرف اورصرف آئن لائن کی جارہی ہے اور ریزرویشن دفاتر بند رہیں گے ۔ریلوے سٹیشن سے 200میٹر تک کے علاقے کو غیر ضروری افراد کیلئے بند کردیا جائے گا۔ مسافروں کو ٹرین کی روانگی سے ایک گھنٹہ پہلے اسٹیشن میں داخلہ کی اجازت ہوگی۔ مسافروں کے اہل خانہ کو انھیں اسٹیشن چھوڑنے کے لیے آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اسٹیشن کی حدود میں صرف ٹکٹ رکھنے والوں ہی کو داخلے کی اجازت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ریلوے سٹیشنوں پر سینیٹائزر واک تھرو گیٹوں کی نصب کئے گے ہیں۔ ٹرین کے سٹاپ والے سٹیشنوں پر میڈیکل آفیسر اور سماجی فاصلے کو یقینی بنانے کیلئے سٹاف کی تعیناتی کر دی گئی ہے اور دوران سفر تمام مسافروں کا ٹمپریچر چیک کیا جائے گا جبکہ مسافروں کو ماسک پہننے ، سینیٹائزر، دستانے اور صابن اپنے ہمراہ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ٹرین آپریشن سے قبل ٹرینوں کی مکمل صفائی اور دھولائی اور ٹرینوں کے اندرجراثیم کش سپرے سمیت پلیٹ فارموں کی بھی صفائی کی گی۔ ریلوے انتظامیہ نے ریل سے سفر کرنے والے مسافروں کےلئے ایس او پیز متعارف کروادئیے ہیں، پہلی مرتبہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 5سوروپے دوسری مرتبہ ایک ہزارروپے جرمانہ اور تیسری مرتبہ خلاف ورزی پر مسافر کو اگلے سٹاپ پر ٹرین سے اتار دیا جائے گا،ٹرینوں کے سٹاپ بھی مختصر کردئیے گے ہیں۔

ٹرینوں کے اوقات میں تبدیلی اور متعدد چھوٹے اسٹاپ ختم

ذرائع کا کہنا ہے کہ ریلوے حکام کی جانب سے جزوی ٹرین آپریشن بحال کرنے پر ٹرینوں کے اوقات کار بھی تبدیل کردیے گئے ہیں اور اس کے ساتھ متعدد چھوٹے شہروں کے سٹاپ بھی ختم کئے گے ہیں جس سے ٹرینوں کے اوقات کار تبدیل کرنے سے سفر کا دورانیہ بھی کم ہوگیا ہے۔

ٹرین آپریشن کی جزوی بحالی کے بعد آج صبح پہلی ٹرین ساڑھے سات بجے ریل کار؛؛ سبک خرام ؛؛ راولپنڈی کےلئے پلیٹ فارم نمبر دو سے روانہ ہوگی۔ ٹرین آپریشن معطل ہونے سے قبل یہ ٹرین لاہور سے7 بجے چلتی تھی۔ دوسری ٹرین خیبرمیل ٹو ڈاون صبح ساڑھے8 بجے لاہور سٹیشن سے کراچی کےلئے پلیٹ فارم نمبر چار سے روانہ ہوگی یہ ٹرین پہلے 8بجے لاہور سٹیشن سے چلتی تھی،ٹرین آپریشن جزوی بحال ہونے پر ٹرینوں کے اوقات کار میں تبدیلی کے ساتھ سفر کا دورانیہ میں بھی کمی ہوگی۔ تیسری ٹرین علامہ اقبال ایکسپریس ٹرین دوپہر بارہ بجے کراچی کےلئے روانہ ہوگی،چوتھی ٹرین کراچی کےلئے براستہ فیصل آباد کراچی کےلئے روانہ ہوگی۔ پانچویں ٹرین بزنس ایکسپریس چار بجے براستہ ساہیوال کراچی کےلئے روانہ ہوگی۔ اسی طرح جعفر ایکسپریس کوئٹہ کےلئے روانہ ہوگی اور شاہ حسین ایکسپریس شام7بجے براستہ فیصل آباد کراچی کےلئے روانہ ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں