جب تک عمران خان ساتھ ہے بزدار کو کوئی خطرہ نہیں شیخ رشید

31 جولائی تک بہت تحقیقات ہوں گی اور جھاڑو بھی پھرے گا، وفاقی وزیر


ویب ڈیسک May 20, 2020
31 جولائی تک بہت تحقیقات ہوں گی اور جھاڑو بھی پھرے گا، وفاقی وزیر

وزیرریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عوام کے دل جیتنے ہیں خسارہ کی پرواہ نہیں اور مزید ٹرینیں بھی چلانا پڑیں تو چلائیں گے۔

راولپنڈی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیرشیخ رشید نے کہا کہ کل بورڈ میٹنگ ہے اس میں اہم فیصلے کریں گے، بڑی مشکل سے ٹرینیں کھلوائیں، کوئی صوبہ راضی نہیں تھا، سندھ حکومت نے کوئی اعتراض نہیں کیا سندھ کے شکر گزار ہیں، 31 مئی کے بعد ٹرینوں میں اضافہ کریں گے۔

وزیرریلوے نے کہا کہ عوام کے دل جیتنے ہیں خسارہ کی پرواہ نہیں اور مزید ٹرینیں بھی چلانا پڑیں تو چلائیں گے، آج گرین لائن سے خود لاہور جارہا ہوں، آج 30 ٹرینیں شروع ہوگئی ہیں ایس او پی پرعمل،تمام صوبوں نے تعاون کیا، تمام ڈی ایس صاحبان کو مبارک باد ،تمام ٹرینیں وقت پر روانہ ہوئیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ شوگربحران کی انکوائری رپورٹ آچکی، 31 جولائی تک بہت تحقیقات ہوں گی اور جھاڑو بھی پھرے گا اور جب تک عمران خان ساتھ ہے بزدار کو کوئی خطرہ نہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کی بیماری کا کوئی پتہ نہیں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

تشویشناک صورتحال

Dec 28, 2024 01:16 AM |

چاول کی برآمدات

Dec 28, 2024 01:12 AM |

ملتے جلتے خیالات

Dec 28, 2024 01:08 AM |