صدر عارف علوی ٹوپی اور ماسک پہن کر رس ملائی لینے پہنچ گئے کوئی نہ پہچان سکا

والد جمعے کے روز بغیر کسی پروٹوکول کے رس ملائی لینے پہنچے تھے،بیٹا عواب علوی


Monitoring Desk May 21, 2020
والد جمعے کے روز بغیر کسی پروٹوکول کے رس ملائی لینے پہنچے تھے،بیٹا عواب علوی۔ فوٹو: فائل

صدرِ پاکستان عارف علوی اسلام آباد کی مقامی مٹھائی کی دکان میں ٹوپی اور ماسک پہنے رس ملائی لینے پہنچے جب کہ صدر مملکت سماجی فاصلے کی پاسداری اور اپنی باری کے انتظار میں آدھا گھنٹہ قطار میں لگے رہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر عارف علوی کے بیٹے عواب علوی نے کا کہنا تھا کہ اْن کے والد جمعے کے روز بغیر کسی پروٹوکول کے رس ملائی لینے پہنچے تھے، جہاں انھیں عام شہری سمجھا گیا اور آس پاس کے لوگ پہچاننے سے قاصر رہے۔

بعد ازاں مقامی مٹھائی کی دکان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر سی سی ٹی وی فوٹیج شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک ماسک میں چہرہ چھپائے ڈاکٹر عارف علوی رس ملائی کیلیے دکان میں داخل ہوتے ہیں اور لائن میں لگ جاتے ہیں۔ اس کے بعد وہ باری آنے پر آرڈر دیتے ہیں اور پیچھے جاکر ایک فاصلے پر کھڑے ہوجاتے ہیں تاکہ سیلزمین باقی گاہکوں کو ڈیل کر سکیں اور پھر اپنا سامان لے کر واپسی کی راہ لیتے ہیں۔

https://twitter.com/SweetsISB/status/1262057241781379072

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں