عدالتی حکم پر بدین بس اسٹاپ سے تجاوزات کا خاتمہ

گاڑیوں کی غیر قانونی پارکنگ، سڑک کے دونوں اطراف پتھاروں سے پیدا چلنا محال


Nama Nigar December 06, 2013
پولیس کی بھاری نفری نے ہیوی مشینری کے ساتھ بدین بس اسٹاپ پر برسوں سے قائم تجاوزات کا خاتمہ کردیا۔

تجاوزات کے خلاف بدین سیشن کورٹ کے حکم پر بدین بس اسٹاپ پر قائم تجاوزات کو ختم کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ برسوں میںتلہار شہر میں تجاوزات اس قدر بڑھ گئیں ہیں یہاں ٹریف جام رہنا معمول اور پیدل چلنا بھی محال ہو گیا ہے۔

روڈ کے دونوں اطراف گاڑیوں کی غیر قانونی پارکنگ، مچھلی، پھل، گوشت، مرغی سبزیوں کے ٹھیلے اور پتھاروں کی وجہ سے بدین بس اسٹاپ پر گھنٹوں ٹریفک جام رہتا ہے۔تجاوزات کیخلاف عبدالشکور گوپانگ نامی شہری نے سیشن کورٹ بدین میں درخواست دائر کی ۔



جس کا نوٹس لیتے ہوئے سیشن جج نے تجاوزات کو ہٹانے کا حکم جاری کیا جس پر عمل کرتے ہوئے اے سی تلہار، مختار کار اور ایس ایچ او تلہار کی نگرانی میں پولیس کی بھاری نفری نے ہیوی مشینری کے ساتھ بدین بس اسٹاپ پر برسوں سے قائم تجاوزات کا خاتمہ کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں