لاک ڈاؤن میں نرمی یا مزید سختی کا فیصلہ آج کیا جائے گا

وزیر اعظم کی جانب سے سفارشات پر غور کے لیے قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس طلب، پنجاب اور سندھ نے سفارشات تیار کرلیں


اجلاس میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرمیں کیے گئے فیصلوں کی توثیق بھی کی جائے گی. فوٹو فائل۔

کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے ملک میں لاک ڈاؤن میں نرمی یا مزید سختی سے متعلق فیصلے کے لیے آج اہم اجلاس منعقد ہوگا۔

وزیر اعظم عمران خان کے قومی رابطہ کمیٹی کے طلب کردہ اجلاس میں وفاقی وزراء، وزرائے اعلی اور متعلقہ حکام شریک ہوں گے ۔ اجلاس میں کورونا وائرس کے خلاف اٹھائے گئے اقدامات پر غورکیا جائے گا ۔اجلاس میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرمیں کیے گئے فیصلوں کی توثیق بھی کی جائے گی اور لاک ڈاؤن میں نرمی یا سختی کا فیصلہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے: لاک ڈاؤن میں نرمی یا مزید سختی، وزیر اعظم نے اجلاس طلب کرلیا

پنجاب میں لاک ڈاؤن کا آخری دن

گزشتہ روز پنجاب میں لاک ڈاون کا آخری دن تھا۔ پنجاب حکومت نے آئندہ کے لائحہ عمل کیلئے سفارشات نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر کو بجھوادی ہیں جن پر آج اجلاس میں فیصلہ کیا جائے گا۔ سفارشات میں صوبہ بھر میں منہ اورناک ڈھانپنے کی پابندی پر عملدرآمد یقینی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پنجاب حکومت نے آئندہ کے لائحہ عمل کیلئے وفاق کوسفارشات بجھوادی ہیں ۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت گزشتہ روز کابینہ کمیٹی برائے انسداد کورونا کے اجلاس میں صورت حال کا تفصیلی جائزہ لیاگیا تھا۔ تجاویز اور سفارشات پیش کی گئیں اور ایس او پیز کے مطابق مختلف اداروں کو کھولنے کیلئے وفاق کو سفارشات پیش کرنے پر اتفاق کیا گیا تھا ۔جلاس میں لاک ڈاون میں دکانوں،شاپنگ پلازوں کے اوقات صبح نو بجے سے شام پانچ یا شام سات بجے تک کرنے کی تجاویز پیش کی گئیں۔ دکانیں اور شاپنگ مال ہفتے میں پانچ دن کھولنے، ہفتہ اور اتوار کے روز بند رکھنے کی تجویز دی گئی تھی۔

پنجاب حکومت کی طرف سے یہ بھی سفارش کی گئی ہے کہ ابھی اسکول نہ کھولے جائیں۔ ریسٹورنٹ کو ایس او پیز کے تحت اور پارکوں کوصبح کے وقت کچھ دیر کیلئے کھولا جائے۔سینما گھروں ،سوئمنگ پولز کو بدستور بند رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔

سندھ میں پبلک ٹرانسپورٹ کی محدود بحالی اور کاروباری اوقات میں اضافے کا امکان

سندھ حکومت نے بھی لاک ڈاون کی پابندیوں سے متعلق حکمت عملی مرتب کرلی ہے۔۔ سندھ میں لاک ڈاون میں نرمی یا سختی کا فیصلہ بھی آج ہوگا۔ قومی رابطہ کمیٹی اجلاس میں شریک ہو کر مرادعلی شاہ سندھ حکومت کی تجاویز وسفارشات سےآگاہ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق سندھ کاروباری سرگرمیوں کےلیےاوقات کار شام چار بجے سےبڑھانے کاامکان ہےپبلک ٹرانسپورٹ کی محدود بحالی کا بھی امکان ہے ۔شاپنگ پلازہ چھوٹی بڑی مارکیٹس کےاوقات کار رات آٹھ بجےتک بڑھانے کی تجویز ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کی تجاویز میں صرف اندرون شہر پبلک ٹرانسپورٹ سروس بحال کی جائے گی۔ بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی برقرار رکھنے پر غورکیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ ان سفارشات سے آج ہونے والے قومی رابطہ کمیٹٰی کے اجلاس کو آگاہ کریں گے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔