ریلوے پولیس کا ایک اور ملازم کورونا کا شکار ہوکر جاں بحق

کانسٹیبل سید جوہر عباس کو 27 مئی کو ریلوے کیرن اسپتال داخل کروایا گیا تھا


Bilal Ghori June 01, 2020
کراچی ڈویژن میں بھی ریلوے پولیس کا ایک کانسٹیبل جاں بحق ہو چکا ہے فوٹو: فائل

ریلوے پولیس کا ایک اور ملازم کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوگیا ہے۔


ریلوے پولیس کا ایک اور ملازم کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوگیا ہے، کانسٹیبل سید جوہر عباس لوکو شیڈ لاہور میں تعینات تھا، اسے 27 مئی کو ریلوے کیرن اسپتال داخل کروایا گیا تھا،31مئی کو ریلوے کیرن اسپتال کی انتظامیہ نے سید جوہر عباس کو میو اسپتال ریفر کیا، میو اسپتال انتظامیہ نے جوہر عباس کو کورونا کا مریض قرار دیا، میو اسپتال میں ہی جوہر عبا س انتقال کرگیا۔


اس سے قبل کراچی ڈویژن میں بھی ایک کانسٹیبل جاں بحق ہو چکا اور کراچی ڈویژن کا ایک پولیس انسپکٹر،ایک سب انسپکٹر اور ایک اے ایس آئی بھی کورونا وائرس کی وجہ سے زیر علاج ہیں۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں