مولاناشمس الرحمن کاقتل فرقہ وارانہ فسادات کی سازش ہےالطاف حسین

مذہبی رہنماؤں کاتواترسے قتل بدامنی کی کوشش ہے،قائدمتحدہ ،منڈیلا کو خراج تحسین


Express Desk December 07, 2013
مذہبی رہنمائوں کاتواترکے ساتھ قتل ملک میں نہ صرف فرقہ وارانہ فسادات کوہوادینا ہے۔ فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے لاہورمیں مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے مذہبی رہنمامولاناشمس الرحمن کے قتل کی سخت مذمت کی ہے اورواقعے کوفرقہ وارانہ فسادات کرانے کی سازش قراردیاہے۔

ایک بیان میں انھوں نے کہاکہ مذہبی رہنمائوں کاتواترکے ساتھ قتل ملک میں نہ صرف فرقہ وارانہ فسادات کوہوادینا ہے بلکہ ملک کوبدامنی کی جانب لے جانے کی مذموم سازش ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔الطاف حسین نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ مولاناشمس الحق کے قتل کی تحقیقات کی جائے اور قاتلوں کوانصاف کے کٹہرے میں لایاجائے۔انھوں نے مولاناشمس الحق کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے ان کی مغفرت کیلیے دعاکی۔

ایک اوربیان میں الطاف حسین نے افریقن نیشنل کانگریس کے بانی،ساؤتھ افریقہ کے سابق صدراورعظیم انقلابی رہنمانیلسن مینڈیلا کے انتقال پردلی صدمے اور گہرے رنج وغم کااظہارکیاہے اورکہاہے کہ یہ خبرکسی سانحے سے کم نہیں اوراس پرمیں نیلسن مینڈیلا کے تمام چاہنے والوں خصوصاًجنوبی افریقہ کے عوام کے غم میں برابرکاشریک ہوں،الطاف حسین نے اپنے بیان میں عظیم رہنما کوزبردست خراج عقیدت پیش کیااورکہاکہ پوری دنیاایک عظیم رہنماسے محروم ہوگئی ہے،نیلسن مینڈیلاکی جدوجہداپنے حقوق اورباعزت زندگی کے حصول اورہر طرح کے امتیازات کیخلاف جدوجہدکرنے والوں کیلیے مشعل راہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں