جعلی بھرتیوں میں ملوث محکمہ تعلیم کے 2 افسر گرفتار

تیسراملزم اخترحسین دھاندومفرور ہوگیا،کرپشن میں ملوث افسران کیخلاف کارروائی تیزکررہے ہیں،صوبائی وزیرانسدادبدعنوانی


Staff Reporter June 10, 2020
جعلی بھرتیوں اورریکارڈمیں ہیرپھیرکرنیوالے تعلقہ تعلیمی افسراللہ بچایواورسابق افسر اللہ ورایوکوگرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیاگیا۔ فوٹو: فائل

MULTAN: صوبائی وزیر انسداد بدعنوانی جام اکرام اللہ دھاریجو کی ہدایت پر محکمہ انسداد بدعنوانی نے کرپشن میں ملوث افراد کیخلاف کارروائیاں تیز کرتے ہوئے جعلی بھرتیوں میں ملوث محکمہ تعلیم کے 2 افسران کو گھوٹکی سے گرفتار کرلیا۔

اینٹی کرپشن گھوٹکی سرکل کی ایک ٹیم نے انسپکٹر ایاز میمن کی سربراہی میں کارروائی کرتے ہوئے جعلی بھرتیوں اور سرکاری ریکارڈ میں ہیر پھیر میں ملوث تعلقہ ایجوکیشن افسر اوباڑو اللہ بچایو قاضی گریڈ 18 اور سابق تعلقہ ایجوکیشن افسر اللہ ورایو چاچڑ کو گرفتارکرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ تیسرا ملزم اختر حسین دھاندو مفرور بتایا جاتا ہے، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

صوبائی وزیر اینٹی کرپشن ، صنعت وتجارت اور محکمہ امداد باہمی جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا ہے کہ کرپشن میں ملوث افراد کے خلاف کارروائیوں کا دائرہ وسیع کررہے ہیں اور کرپشن سے متعلق شکایات پر فوری کارروائی کی جارہی ہے انھوں نے کرپشن میں ملوث افراد کو خبردار کیا کہ وہ اپنی حرکتوں سے باز آجائیں اور اپنے فرائض ایمانداری سے انجام دیں بصورت دیگر ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں