فنکار سیاست نہیں دلوں کو ملانے کا فن جانتے ہیںعاطف اسلم

نوجوان نسل پاکستان اور بھارت کی مضبوط دوستی میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے


Umair Ali Anjum December 08, 2013
پاکستان کی طربھارتی عوام بھی یہاں آنے کے لیے بے تاب ہیں،عاطف اسلم۔ فوٹو: فائل

معروف گلوکار عاطف اسلم نے کہا ہے کہ فنکاروں کا سیاست سے کوئی واسطہ نہیں، ہم دلوں کو ملانے کا فن جانتے ہیں، ہماری ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ پاکستان کی عوام ہو یا ہندوستان کی عوام سب کو محبت کا پیغام دیں اور محبت پھیلائیں۔

عاطف اسلم نے نمائندہ ایکسپریس سے گفتگو میں کہا کہ بھارتی عوام پاکستانی فنکاروں سے اس درجہ محبت کرتے ہیں کہ جب ہندوستان اور پاکستان کے فنکاروں کا مشترکہ کنسرٹ ہو تو عوام پاکستانی فنکاروں کو سننے کے لیے بے تاب رہتے ہیں، ہندوستان کے فنکاروں سے کہتے ہیں کہ پاکستانیوں کو موقع دیا جائے۔



انھوں نے واقعہ سنایا کہ میں ایک روز بھارت میں ایک رکشے میں بیٹھا تو اتفاق سے اس میں میرا گانا چل رہا تھا، رکشے والے نے کرایہ لینے سے انکار کر دیا اور کہا تمھاری آواز کے طفیل مجھے پاکستان کی ہوائیں محسوس ہو سکیں گی میں اس کی یہ بات سن کر حیران رہ گیا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کی طرح ہندوستان کی عوام بھی یہاں آنے کے لیے بے تاب ہے، نوجوان نسل دونوں ممالک کی مضبوط دوستی میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں