سید مسعود ہاشمی مارکیٹنگ ایسوسی ایشن آف پاکستان کے بلامقابلہ صدر منتخب

چیف ایگزیکیٹو اوریئنٹ میکین کو مارکٹینگ بارہویں مرتبہ MAPکے بلامقابلہ صدر منتخب ہوئے ہیں


ویب ڈیسک June 16, 2020
چیف ایگزیکیٹو اوریئنٹ میکین کو مارکٹینگ سید مسعود ہاشمی MAP کے بارہویں مرتبہ بلا مقابلہ صدر منتخب ہوئے ہیں۔ فوٹو، فائل

ISLAMABAD: چیف ایگزیکیٹو اوریئنٹ میکین کو مارکٹینگ سید مسعود ہاشمی کو مارکیٹنگ ایسوسی ایشن آف پاکستان(MAP) کے 50 ویں سالانہ اجلاسِ عام کے بعد بلا مقابلہ صدر منتخب کرلیا گیا۔

یہ بارہواں موقعہ ہے جب سید مسعود ہاشمی مارکیٹنگ ایسوسی ایشن آف پاکستان کے بلا مقابلہ صدر منتخب ہوئے ہیں۔ اس سے قبل وہ انٹرنیشنل ایڈورٹائزنگ ایسوسی ایشن (پاکستان چیپٹر) کے دورمرتبہ اور مینجمنٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان کے دو مرتبہ صدر رہے ہیں۔ جب کہ انہیں آرٹس کونسل آف پاکستان کا مسلسل تین مرتبہ سربراہ منتخب کیا گیا۔

سید مسعود ہاشمی پاکستان ایڈورٹائزنگ ایسو سی ایشن کے چیئر مین کی حیثیت سے بھی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔ ان کے والد مرحوم ایس ایچ ہاشمی کا شمار پاکستان میں ایڈورٹائزنگ انڈسٹری کا سنگ بنیاد رکھنے والوں میں کیا جاتا ہے۔

مارکیٹنگ ایسوسی ایشن آف پاکستان (MAP) کے دیگر منتخب عہدیداران میں وائس پریزیڈنٹ عمران احمد، اعزازی سیکریٹری عامر پاشا اور اعزازی خزانچی علی حسن نقوی شامل ہیں، جبکہ کونسل ممبران میں مسز شمسہ ویرانی (آغا خان یونیورسٹی اسپتال) ، عامر پاشا ( مارکیٹنگ اینڈ فِن ٹیک کنسلٹنٹ) ، سید طالب کریم ( IoBM)، سکندر سلطان (شان فوڈز) اور ایس ایم صلاح الدین ( احتشام پروسس ) شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں