کسٹمز کوئٹہ نے 3 کروڑ روپے مالیت کی حشیش کی اسمگلنگ ناکام بنا دی

180 کلوگرام اعلیٰ کوالٹی کی حشیش ٹرک کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھی، کلکٹر کسٹمز کوئٹہ


Ehtisham Mufti June 17, 2020
180 کلوگرام اعلیٰ کوالٹی کی حشیش ٹرک کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھی، کلکٹرعرفان جاوید۔ فوٹو: ایکسپریس

WASHINGTON: پاکستان کسٹمزانفورسمنٹ اینڈ کمپلائنس کلکٹریٹ کوئٹہ نے کارروائی کرتے ہوئے 3 کروڑ روپے مالیت کی حشیش کی اسمگلنگ ناکام بنا دی۔

پاکستان کسٹمزانفورسمنٹ اینڈ کمپلائنس کلکٹریٹ کوئٹہ نے انسداد اسمگلنگ کے تحت کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملک کے مختلف شہروں کو اسمگل ہونے والی کروڑوں روپے مالیت کی حشیش بھیجوانے کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔

کلکٹر انفورسمنٹ اینڈ کمپلائنس کوئٹہ عرفان جاوید نے ایکسپریس کو بتایا کہ حکام نے کسٹمز چیک پوسٹ بلیلی میں ایک مشکوک ٹرک کو روک کر جب اس کی تلاشی لی تو ٹرک کے خفیہ خانوں میں مختلف بیگوں میں چھپائی گئی 180 کلوگرام اعلیٰ کوالٹی کی حشیش برآمد ہوئی جس کی قیمت مارکیٹ میں 3 کروڑ 60 لاکھ روپے ہے۔



انہوں نے بتایا کہ ضبط شدہ حشیش ملک کے مختلف شہروں کو اسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی تاہم کلیکٹر نے ٹرک کو تحویل میں لے لیا اور برآمد شدہ حشیش کو ضبط کرکے مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں