آئندہ 2 ماہ ہمیں متحد اور بھرپور طریقے سے وباء کا مقابلہ کرنا ہے وزیراعظم

وباء کے پھیلاوٴ کو روکنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئےجائیں، عمران خان


Express News June 18, 2020
وباء کے پھیلاوٴ کو روکنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئےجائیں، عمران خان . فوٹو: پی آئی ڈی

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے پاکستان نے کورونا کا مقابلہ متوازن حکمت عملی سےکیا اور آئندہ 2 ماہ ہمیں متحدہ اور بھر پور طریقے سے وباء کا مقابلہ کرنا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ہمراہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا دورہ کیا۔ وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں آرمی چیف، وفاقی وزراء اور این سی او سی کے نمائندے شریک ہوئے جب کہ چاروں صوبوں، گلگت بلتستان کے وزرائےعلیٰ اور آزاد کشمیر کے وزیراعظم نے ویڈیولنک پرشرکت کی۔

وزیراعظم کو اسدعمر اور میجر جنرل آصف محمود گورایہ نے کورونا پھیلاوٴ، اسپتالوں پر بڑھتے ہوئے دباوٴ، اموات اور مستقبل میں ممکنہ اندازوں سے متعلق بریفنگ دی، طبی عملے کی استعداد کار کو بڑھانے، مریضوں کیلئے بیڈز اور ضروری ادویات و آکسیجن کی فراہمی کا بھی بتایا گیا۔ نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹرکی جانب سے بتایا گیا کہ گزشتہ 4 روزسے کورونا کیسز کی تعداد میں کمی آرہی ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان نے کورونا کا مقابلہ متوازن حکمت عملی سےکیا اور آئندہ 2 ماہ ہمیں متحدہ اور بھر پور طریقے سے وباء کا مقابلہ کرنا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ وباء کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں، اسپتالوں میں بیڈز، آکسیجن اورادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے جب کہ ضعیف العمر افراد خصوصاً شوگر اور دل کی بیماریوں میں مبتلا افراد کی خصوصی نگہداشت کی جائے۔ انہوں نےاین سی اوسی کی کارکردگی کو سراہا اور ہیلتھ ورکرزکی قربانیوں کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں