وزیر اعلیٰ سندھ اسمارٹ لاک ڈاؤن کی اصطلاح پر بھڑک اٹھے

لاک ڈاؤن یا تو ہوتا ہے یا نہیں ہوتا کوئی اسمارٹ، بیوٹی فل لاک ڈاؤن نہیں ہوتا، مراد علی شاہ


Ehtisham Mufti June 18, 2020
لاک ڈاؤن یا تو ہوتا ہے یا نہیں ہوتا کوئی اسمارٹ، بیوٹی فل لاک ڈاؤن نہیں ہوتا، مراد علی شاہ ۔ فوٹو : فائل

وزیر اعلیٰ سندھ اسمارٹ لاک ڈاؤن کی اصطلاح پر بھڑک اٹھے اورکہا کہ لاک ڈاؤن یا تو ہوتا ہے یا نہیں ہوتا کوئی اسمارٹ، بیوٹی فل، ہینڈ سم، بد صورت یا خاموش لاک ڈاؤن نہیں ہوتا۔

پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں سوال پر وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کہہ کر عوام کو ٹرک کی لال بتی کے پیچھے لگادیا گیا ہے، اب سوچتے رہیں کہ اسمارٹ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن یا تو ہوتا ہے یا نہیں ہوتا کوئی اسمارٹ، بیوٹی فل، ہینڈ سم، بدصورت یا خاموش لاک ڈاؤن نہیں ہوتا، سندھ میں ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن(ڈبلیو ایچ او) کی گائیڈ لائن اور کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے باقاعدہ لاک ڈاؤن ہوگا، لاک ڈاؤن کے ساتھ سماجی ریلیف بھی شروع کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے نام لیے بغیر اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ چیزوں کو خراب کیا گیا ایک ہفتے کے لاک ڈاؤن میں کوئی بھوکا نہیں مرے گا۔

کراچی میں کاروباری مراکز بند کیے جانے کے بارے میں ایک سوال پر وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ صورتحال پر غور کررہے ہیں، ہمیں اپنے لوگوں کی زندگیاں بچانی ہیں بازاروں سے متعلق نکتہ نظر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سینٹرکے اجلاس میں پیش کروں گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں