کورونا وبا61 طبی آلات کی درآمدات پر سیلز ٹیکس ختم

وزارت خزانہ نے سیلز ٹیکس کے خاتمے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا


Ehtisham Mufti June 20, 2020
وزارت خزانہ نے سیلز ٹیکس کے خاتمے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا (فوٹو: فائل)

وزارت خزانہ نے ملک بھر میں کورونا وباء کے پھیلاؤ کے خدشات پر متعلقہ طبی آلات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے اثرات کو زائل کرنے کے لیے 61 مختلف اقسام کے طبی آلات کی درآمدات پر سیلز ٹیکس ختم کردیا۔

وفاقی وزارت خزانہ کے ایڈیشنل سیکریٹری ڈاکٹر حمید عتیق سرور کے دستخطوں سے سیلز ٹیکس کے خاتمے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق جن طبی آلات کی درآمدات پر سیلز ٹیکس معاف کیا گیا ہے ان میں ریئل ٹائم پی سی آر سسٹم، پی سی آر کیبنٹ اور ادویات کے ریفریجریٹرز شامل ہیں جب کہ کورونا کی ریئل ٹائم پی سی آر کٹ پر بھی سیلز ٹیکس ختم کردیا گیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق آئی سی یو مانیٹرز، ای سی جی مشین، موبائل ایکسرے مشین کی درآمد پر سیلز ٹیکس ختم کرنے سمیت آکسیجن ریکوری کٹ پر بھی سیلز ٹیکس کا خاتمہ کر دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں