کسٹمزانٹیلیجنس کی بڑی کارروائی 9 کروڑسے زائد مالیت کا سامان ضبط

کارروائی میں ممنوعہ بھارتی گٹکا، ایرانی ٹائلز اور اسمگلڈ گاڑیاں ضبط کرلی گئیں


Ehtisham Mufti June 22, 2020
کارروائی میں ممنوعہ بھارتی گٹکا، ایرانی ٹائلز اور اسمگلڈ گاڑیاں ضبط کرلی گئیں - فوٹو: احتشام مفتی

کسٹمزانٹیلیجنس نے بڑی کاررروائی کرتے ہوئے 9 کروڑسے زائد مالیت کا ممنوعہ بھارتی گٹکا، ایرانی ٹائلز اوراسمگلڈ گاڑیاں ضبط کرلی گئیں۔

ڈائریکٹوریٹ کسٹمز انٹیلیجنس اینڈ انویسٹی گیشن نے پاکستان رینجرز کے ساتھ مشترکہ کارروائی کے دوران 9 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا اسمگل ہونے والے بھارتی ممنوعہ گٹکا، ایرانی ٹائلز اور گاڑیاں ضبط کرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

ذرائع نے ایکسپریس کو بتایا کہ ڈائریکٹرجنرل کسٹمز انٹیلی جنس اینڈ انویسٹیگیشن رشید شیخ کی جانب سے انسداد اسمگلنگ مہم کو تیز رفتار بنانے کے احکامات پر ڈائریکٹر کسٹمزانٹیلی جنس اینڈ انویسٹیگیشن حیدرآباد ڈاکٹرصادق اللہ خان نےاسمگلنگ کی روک تھام کے لئے نگرانی مزید سخت کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے ایڈیشنل ڈائریکٹرسیدنعیم اخترکی سربراہی میں ڈپٹی ڈائریکٹرسیدمحمدرضانقوی ،انٹیلی جنس آفیسرسیدشفیق علی، اہلکارنوشادخان،غیاث احمدشاہ، عظیم علی، محمداختر، مظہربیگ، علیم الدین اور محمدرمضان پر مشتمل اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ تشکیل دی اور اس چھاپہ مارٹیم نے مختلف علاقوں میں سخت نگرانی شروع کردی۔

ذرائع نے بتایا کہ ڈائریکٹر کسٹمز انٹیلیجنس ڈاکٹر صادق اللہ خان کو ایک خفیہ اطلاع موصول ہوئی کہ بھارتی ممنوعہ گٹکے کی ایک بھاری مقدارلاہور سے کراچی منتقل کرنے کے لئے میرپور خاص میں قائم ایک گودام میں رکھا گیا ہے جس پر مذکورہ چھاپہ مارٹیم نے پاکستان رینجرزکے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے گودام پرچھاپہ مارکر7کروڑ 94لاکھ 83ہزارمالیت کے بھارتی گٹکے کے 50ہزارپیکٹ ضبط کرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

علاوہ ازیں ڈائریکٹوریٹ نے دومزید کارروائیوں میں 26لاکھ روپے مالیت کی دواسمگل شدہ گاڑیاں اور ایک کروڑ25لاکھ 81ہزار مالیت کے ایرانی ٹائلزکے علاوہ اسمگلنگ میں استعمال ہونے والا ٹرالربھی ضبط کرلیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں