خواجہ آصف پر نیب الزامات کی تفصیل سامنے آگئی

خواجہ آصف نے سوسائٹی انتظامیہ کی ملی بھگت سے 137 کنال اراضی غیر قانونی فروخت کی، نیب


طالب فریدی June 25, 2020
خواجہ آصف نے سوسائٹی انتظامیہ کی ملی بھگت سے 137 کنال اراضی غیر قانونی فروخت کی، نیب فوٹو: فائل

مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف پر نیب کے الزامات کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

نیب کی جانب سے لگائے گئے الزامات میں کہا گیا ہے کہ کینٹ ہاؤسنگ سوسائٹی سیالکوٹ میں خواجہ آصف اور اہلخانہ نے کتنی انویسمنٹ کی، کینٹ ہاؤسنگ سوسائٹی سیالکوٹ میں کی گئی انویسمنٹ کے ذرائع کیا ہیں جب کہ خواجہ آصف نے سوسائٹی انتظامیہ کی ملی بھگت سے 137 کنال اراضی غیر قانونی فروخت کی۔

نیب کی طرف سے یہ بھی کہا گیا کہ خواجہ آصف نے سوسائٹی انتظامیہ کی ملی بھگت سے ان شہریوں کی زمینوں پر قبضہ کیا جنہوں نے کبھی سوسائٹی کو زمین فروخت نہیں کی، اس حقائق کے باجود کے سوسائٹی نے غیر قانونی طور پر زمینوں پر قبضے کیے ہیں، خواجہ آصف نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے غیر قانونی سوسائٹی کے ریونیو اتھارٹی سے متعدد منظوری لیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں