سہو وال رینٹل پاور ریفرنس پرویز اشرف شوکت ترین و دیگر بری

شاہد رفیع، اسماعیل قریشی، طاہر بشارت بھی شامل، خزانے کو نقصان نہیں پہنچا ، احتساب عدالت


Zaigham Naqvi June 26, 2020
شاہد رفیع، اسماعیل قریشی، طاہر بشارت بھی شامل، خزانے کو نقصان نہیں پہنچا ، احتساب عدالت۔ فوٹو: فائل

احتساب عدالت نے رینٹل پاور پراجیکٹ کے سہووال ریفرنس میں سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف سمیت تمام 10ملزمان کو بری کردیا۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ملزمان کی طرف سے دائر بریت کی درخواستوں پرمحفوظ فیصلہ سناتے ہوئے پرویز اشرف،سابق وزیرخزانہ شوکت ترین، سابق سیکریٹری پانی و بجلی شاہد رفیع،سابق سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ اسماعیل قریشی، سابق ایم ڈی پیپکو طاہر بشارت چیمہ،شریک ملزمان محمد سلیم عارف،چوہدری عبدالقدیر،اقبال علی شاہ،وزیر علی اورملک رضی عباس کو اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام سے بری کر دیا اور قرار دیاکہ قومی خزانے کو نقصان نہیں پہنچا اس لیے کیس نہیں بنتا۔

خبر ایجنسی کے مطابق ملزمان نے نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت بریت کی درخواست دائر کر رکھی تھی۔ عدالت پیراں غائب ریفرنس کا فیصلہ 29جون کو سنائے گی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں