بھارت کیساتھ مشترکہ ایٹمی پروگرام کی تجویز کھلی منافقت ہے متحدہ

عمران عوام کو دھوکا دینے اورمنافقت ترک کرکے قوم کوصاف صاف بتائیں کہ وہ کیاچاہتے ہیں؟


Express Desk December 09, 2013
عمران عوام کو دھوکا دینے اورمنافقت ترک کرکے قوم کوصاف صاف بتائیں کہ وہ کیاچاہتے ہیں؟ فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کے ارکان قومی اسمبلی نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے بھارت کے ساتھ مشترکہ نیوکلیئرپروجیکٹ کے قیام کی تجویزکو کھلی منافقت قراردیا ہے۔

مشترکہ بیان میں ارکان قومی اسمبلی نے تحریک انصاف کے سربراہ سے کہاکہ وہ پاکستانی عوام کودھوکہ دینے اور منافقت کی سیاست ترک کر کے قوم کوصا ف صاف بتائیں کہ وہ کیاچاہتے ہیں؟ایک جانب وہ ڈورن حملوں اورنیٹو سپلائی کی منافت کرکے امریکااورمغربی ممالک کیخلاف پوری قوم کے جذبات بھڑکاتے ہیں اوردوسری جانب نیو کلیئرٹیکنالوجی جیسے حساس معاملے پربھارت کے ساتھ شراکت کی بات کرتے ہیں ،ایک جانب تووہ پاکستان میں بھارت مخالف جہادی تنظیموں سے پینگیں بڑھاتے ہیں اوردوسری جانب سے بھار ت جا کریہ دعویٰ بھی کرتے ہیں کہ وہ بھارت کے ساتھ دوستی کے حامی ہیں۔



ارکان قومی اسمبلی نے کہاکہ اگرعمران خان کی بھارت اور امریکاسے دوستی کی اتنی ہی خواہش ہے توہ وہ پوری پاکستانی قوم کو امریکا اور بھارت مخالفت ہسٹیریامیںکیوں مبتلا کررہے ہیں؟بھار ت اورپاکستان میں دوستی یقیناً ہونی چاہیے لیکن محب وطن پاکستانی عوام عمران سمیت کسی بھی سیاستدان کوپاکستانی ایٹمی پر وگرام کسی بھی طرح کی کوئی سودے بازی کی ہر گزہر گزاجازت نہیں دیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں