سعودی عرب 8 لاکھ پاکستانیوں کو قانونی حیثیت مل گئی

اب بھی ہزاروں لوگ پھنسے ہوئے ہیں، معاملہ سفارتی سطح پر اٹھایا جائے، لواحقین کا مطالبہ


آن لائن/Numainda Express December 09, 2013
اب بھی ہزاروں لوگ پھنسے ہوئے ہیں، معاملہ سفارتی سطح پر اٹھایا جائے، لواحقین کا مطالبہ فوٹو: فائل

KARACHI: سعودی عرب میں 8لاکھ سے زائدپاکستانی محنت کشوں کو قانونی دائرہ کار میں شامل کرلیا گیاجبکہ اب بھی ہزاروں لوگ وہاں پھنسے ہوئے ہیں جو حکومت پاکستان کی توجہ کے منتظرہیں۔

سعودی عرب میںپاکستانی سفارت خانہ ریاض اورقونصل خانہ جدہ نے متعلقہ سعودی محکموںکے ساتھ رابطہ کرکے 8لاکھ سے زائد پاکستانی محنت کشوںکو قانونی حیثیت دلانے میںاہم کردارادا کیاہے۔ دریںاثنا سعودی عرب میںآزاد ویزوںپرمقیم پاکستانی سعودی جیلوںمیں مشکلات سے دوچارہیں۔



سعودی قانون میںتبدیلی کے باعث آزادویزے والوںکے خلاف کارروائی کرکے ہزاروںپاکستانی جیل بھیج دیے گئے جو تاحال بے یارومددگار ہیں۔ یادرہے کہ سعودیوںنے آزاد ویزے بھاری رقوم پرفروخت کیے تھے۔ پاکستانیوں نے مطالبہ کیاکہ اگرآزاد ویزے غیرقانونی ہیںتو سعودی حکومت کفیلوںکے خلاف ایکشن کیوںنہیں لیتی۔ متاثرین کے لواحقین نے حکومت سے اپیل کی کہ سعودی جیلوںمیں قیدپاکستانیوں کامسئلہ سفارتی سطح پر اٹھایاجائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں