کورونا کے باعث جی ٹین فور سیل ہونے سے ہائی کورٹ کے جج بھی متاثر

جسٹس فیاض تندرست ہونے کے باوجود وہ مجوزہ ضابطہ اخلاق کی پابندی یقینی بنائیں گے


ثاقب بشیر June 28, 2020
جسٹس فیاض جی ٹین کو سیل کی گئی مدت کے دوران گھر پر ہی رہیں گے فوٹوایکسپریس

اسلام آباد میں کورونا کے باعث جی ٹین فور سیل ہونے سے ہائی کورٹ کے جج بھی متاثر ہوئے ہیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس فیاض احمد جندران کا گھر سیل کئے جانے والے علاقے میں ہی موجود ہے مکمل طور پر تندرست ہونے کے باوجود جسٹس فیاض احمد جندران نے انتظامیہ کے مجوزہ ضابطہ اخلاق کی مکمل پابندی کا فیصلہ کیا ہے۔

عدالتی ذرائع کے مطابق جسٹس فیاض جی ٹین کو سیل کی گئی مدت کے دوران گھر پر ہی رہیں گے اور تندرست ہونے کے باوجود وہ مجوزہ ضابطہ اخلاق کی پابندی یقینی بنائیں گے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے آئندہ ہفتے کے روسٹر میں بھی جسٹس فیاض احمد جندران کا نام شامل نہیں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں