تمام عدالتوں میں آن لائن دستاویزات کا نظام رائج کیا جائیگا

وکلا گھر بیٹھے عدالت میںکاغذات جمع کرائینگے، وکلا کیلیے ہاؤسنگ پروجیکٹ منظور


Zubair Nazeer Khan July 06, 2020
میٹرک کے نصاب میں قانون کا مضمون شامل کرنے کی تجویز دے رہے ہیں، عدنان احمد۔ (فوٹو : انٹرنیٹ)

 

سپریم کورٹ کی طرح تمام عدالتوں میں بھی آن لائن دستاویزات کی فراہمی کا نظام رائج کیاجائے گا جب کہ وکلا گھر بیٹھے عدالت میں متعلقہ کاغذات جمع کراسکیں گے۔

پاکستان بار کونسل ایسوسی ایشن کے سینیئر نائب صدرعدنان احمد نے کہا کہ سپریم کورٹ کی طرح تمام عدالتوں میں بھی آن لائن دستاویزات کی فراہمی کا نظام رائج کیاجائے گا جب کہ وکلا گھر بیٹھے عدالت میں متعلقہ کاغذات جمع کراسکیں گے، وکلا کے لیے ہاؤسنگ پروجیکٹس منظور کرلیے گئے، سپریم کورٹ میں پیروی کے لیے ملک بھر سے آنے والے وکلا کو اسلام آباد میں رہائش کی فراہمی تقریب 10 جولائی کو ہوگی، میٹرک کی سطح پر قانون کا مضمون شامل کرنے کی تجویز دی جارہی ہے۔

سپریم کورٹ رجسٹری کراچی میں نمائندہ ایکسپریس سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عدنان احمد نے کہا کہ د نیا بھر میں عدالتی امور، کاغذات کی فراہمی اور باہمی رابطے آن لائن کیے جاتے ہیں، اب پاکستان میں سپریم کورٹ کے بعد ذیلی عدالتوں میں بھی اس طریقہ کار کو اپنانے کا آغاز ہوجائے گا، اس سے وکلا کو آسانی اور وقت کی بھی بچت ہوجائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں