پاکستان پہلی بار کھیلوں کے لباس کا برآمدی آرڈر لینے میں کامیاب

میسرز راجکوانڈسٹریز کو بیوگوباس کا آرڈر موصول،فٹبالرز ٹی شرٹس تیار کرے گی


Ehtisham Mufti July 10, 2020
میسرز راجکوانڈسٹریز کو بیوگوباس کا آرڈر موصول،فٹبالرز ٹی شرٹس تیار کرے گی۔ فوٹو: فائل

لاہور: مقامی ریڈی میڈگارمنٹس کی جارحانہ مارکیٹنگ اور کم قیمت کے ذریعے پاکستان جرمنی کے سب سے بڑے فیشن ہاؤس ہیوگو باس سے پہلی بار کھیلوں کے لباس(فٹبالرز ٹی شرٹس) کابرآمدی آرڈر کے حصول میں کامیاب ہوگیا۔

سیالکوٹ میں قائم میسرز راجکو انڈسٹریز اب بیوگو باس کی جانب سے موصول ہونے برآمدی آرڈر کے تحت جرمن فٹ بال ٹیم کے لیے ٹی شرٹس تیار کرے گی۔

واضح رہے کہ پاکستانی اسپورٹس وئیر کمپنی کے ساتھ بین الاقوامی لگڑری فیشن برانڈ کا ملکی تاریخ میں یہ پہلا برآمدی معاہدہ ہے جسکی ترسیل کا عمل اگست 2020 سے شروع ہونے کی توقع ہے۔

پاکستان ریڈی میڈ گارمینٹس مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیف کوآرڈینیٹر اعجاز کھوکھر نے ایکسپریس کے استفسار پربتایاکہ مزکورہ پاکستانی برآمدکنندہ صنعت پہلے ہی فلا، کریبن، کاپا، یو ایچ ایل اسپورٹس اور دیگر بین الاقوامی برانڈز کے لیے کھیلوں کے لباس تیار کرکے برآمد کررہی ہے لیکن جرمن فٹبال ٹیم کے سرکاری سر پرستوں میں شامل ہیوگو باس کے ساتھ اس پہلے برآمدی معاہدے سے پائیدار تعلقات کا آغاز ہوگیاہے۔

انھوں نے بتایا کہ چین کے شہرووہان میں کورونا وباء سے آغاز اور وہاں تیار ہونے والی مصنوعات کی زائد قیمتوں کے باعث جرمن برانڈ پاکستان کے معیار کو دیکھتے ہوئے راغب ہوا ہے۔

مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے بھی اپنے ٹویٹر پیغام میں جرمنی کی سب سے بڑی کمپنی کی جانب سے برآمدی آرڈر کے حصول کو پریگما کی کوششیں قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ لاہور میں پریگماکی ڈچ انڈسٹری ایسوسی ایشن موڈینٹ کے تعاون سے گذشتہ سال نومبر میں 35 ویں آئی اے ایف فیشن کنونشن ہیوگو باس کمپنی کو راغب کرنے میں مددگارثابت ہوا ہے ۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں