پاکستان سپر لیگ کے ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کا آغاز ہوگیا

ری فنڈنگ کا دوسرا مرحلہ 6 سے 29 اگست تک شیڈول کیا گیا ہے


یوسف انجم/ July 13, 2020
ٹکٹوں کے پیسوں کی واپسی کے لیے خریدی گئی اصل ٹکٹ ان مخصوص ٹی سی ایس مراکزمیں جمع کرانا ہے۔

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کا آغاز ہوگیا۔

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کا آغاز ہوگیا۔ دومرحلوں پرمشتمل ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کا پہلا مرحلہ 13 جولائی سے پانچ اگست تک جاری رہے گا، جس میں کوویڈ 19 کے سبب بند دروازوں میں کھیلے گئے 5 گروپ میچزاور29 فروری کوراولپنڈی میں بارش کی نذرہونے والے میچ کی ٹکٹیں ری فنڈ کی جارہی ہیں۔

ری فنڈنگ کا دوسرا مرحلہ 6 سے 29 اگست تک شیڈول کیا گیا ہے، جہاں لیگ کے ابتدائی شیڈول میں شامل کوالیفائر، 2 ایلیمنٹر اور فائنل میچ کی ٹکٹیں ری فنڈ کی جائیں گی۔ چھ ہفتوں پرٹکٹوں کی واپسی کا یہ عمل ملک بھرکے 27 مختلف شہروں کے مخصوص ٹی سی ایس مراکزپرپیر سے ہفتہ، صبح 10 سے سہ پہر 4 بجے تک جاری رہے گا۔ ان شہروں میں اسلام آباد، لاہور، کراچی، کوئٹہ، پشاوراورملتان کے علاوہ چکوال، حیدرآباد، وہاڑی، گجرانوالہ، بھکر، ڈیرہ غازی، سکھر، لودھراں اور وہاڑی وغیرہ بھی شامل ہیں۔ٹکٹوں کے پیسوں کی واپسی کے لیے خریدی گئی اصل ٹکٹ ان مخصوص ٹی سی ایس مراکزمیں جمع کرانا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں