ملکی تاریخ میں ڈالربلند ترین سطح پرپہنچ گیا

زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں امریکی ڈالرکی قدر 168روپے سے تجاوز کرگئی


Ehtisham Mufti July 20, 2020
زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں امریکی ڈالرکی قدر 168روپے سے تجاوز کرگئی ۔ فوٹو : فائل

پاکستان میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں امریکی ڈالرکی قدر168 روپے سے تجاوز کرگئی، پیر کو پہلے کاروباری دن انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی اڑان جاری رہی اور ڈالر کی نسبت پاکستانی روپے کی قدر کو تنزلی کا سامنا رہا۔

انٹربینک مارکیٹ میں درآمد کنندگان کی جانب سے نئے لیٹر آف کریڈٹس کھولے جانے سے ڈالر کی طلب و رسد کا توازن بگڑ گیا جس کے نتیجے میں ایک موقع پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 168 روپے 87 پیسے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی تاہم کاروبار کے اختتام پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 97 پیسے کے اضافے سے 168 روپے30 پیسے پربند ہوا۔ اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 1 روپے 20 پیسے کے اضافے سے 168 روپے 80 پیسے پربند ہوا۔

ماہرین کا کہناتھا کہ دنیا بھر میں معاشی سرگرمیوں کی بحالی کے بعد پاکستان سمیت دنیابھر میں درآمد و برآمدی سرگرمیاں بڑھ گئی ہیں جس سے مقامی انٹربینک میں ڈالر کی طلب و رسد کا توازن بگڑ گیا ہے جس سے امریکی ڈالر کی نسبت پاکستانی روپے کی قدر دباؤ کی زد میں ہے۔

مارکیٹ ذرائع نے بتایاکہ زیادہ مقدار میں درآمدی لیٹر آف کریڈٹس کھلنے اور شرح منافع میں کمی کے باعث غیر ملکیوں کی ٹریژری بلز سے پیر کو بھی 10 ملین ڈالر کے انخلا سے روپے کی قدر کو تنزلی کا سامنا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں