رواں ہفتے کراچی میں مزید بارشوں کی پیش گوئی

بھارتی ریاست گجرات سے داخل ہونے والا سسٹم 25 اور 26 جولائی کو بارشوں کا سبب بن سکتا ہے


ویب ڈیسک July 23, 2020
محکمہ موسمیات نے رواں برس سندھ میں 20 فیصد زائد بارشوں کی پیش گوئی کررکھی ہے فوٹو: فائل

محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے شہر قائد اور گرد و نواح میں مون سون کی تیسری بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا ہے کہ 24 جولائی کو بھارتی ریاست گجرات میں ہوا کا کم دباؤ بن سکتا ہے، ہوا کا کم دباؤ بعدازاں مون سون کی بارشوں کا سبب بنے گا، مون سون کی تیسری بارش کا سبب بننے والا یہ سلسلہ 25 جولائی کو رن آف کچھ بھارت سے سندھ میں داخل ہونے کا امکان ہے۔ جس کے تحت کراچی میں 25 سے 26 جولائی کے درمیان بارش ہونے کی توقع ہے، بارش کا یہ سلسلہ سمندر کی جنوب مغربی ہواؤں کو بھی متاثر کرسکتا ہے۔

سردار سرفراز نے کہا کہ ملک میں مون سون سیزن جولائی سے ستمبر کے درمیان ہوتا ہے، جس کے دوران مزید کئی سلسلے بارش کا سبب بنیں گے۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے رواں برس کراچی سمیت سندھ میں اوسطاً 20 فیصد زائد بارشوں کی پیش گوئی کررکھی ہے جب کہ گزشتہ برس بھی خلاف توقع زائد بارشیں ہوئی تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں