علیم خان کی یقین دہانی پر محکمہ خوراک پنجاب کے ملازمین نے ہڑتال موخر کردی

کسی ملازم کے خلاف کوئی غیر قانونی اقدام نہیں ہوگا، سینئر وزیر عبدالعلیم خان کی ملازمین کی نمائندہ تنظیم کو یقین دہانی


رضوان آصف July 27, 2020
عید قریب ہے اس لئے عوام کی سہولت کیلئے ہڑتال نہ کی جائے، علیم خان کی محکمہ خوراک کے ملازمین سے اپیل فوٹو: فائل

وزیر خوراک علیم خان اور سیکرٹری فوڈ پنجاب کی جانب سے غیرجانبدار اقدامات اور انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی پر محکمہ خوراک پنجاب کے ملازمین نے صوبے بھر میں آج سے کی جانے والی ہڑتال کو 48 گھنٹوں کیلئے موخر کردیا ہے۔

محکمہ خوراک پنجاب کے فیلڈ عملے نے آج سے مکمل ہڑتال کی جائے گی، نہ تو دفاتر میں کام ہوگا اور نہ ہی فلور ملز کو گندم کی فراہمی کی جائے گی اور نہ ہی جنوبی پنجاب سے لاہور اور پنڈی سمیت دیگر علاقوں میں جانے والی سرکاری گندم کی لوڈنگ اور ان لوڈنگ کروائی جائے گی، اس صورتحال کا علم ہونے پر سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے ملازمین کی نمائندہ تنظیم کو پیغام بھیج کر یقین دلایا کہ کسی ملازم کے خلاف کوئی غیر قانونی اقدام نہیں ہونے دیا جائے گا اور نہ ہی ہراساں کیا جائے گا،عید قریب ہے اس لئے عوام کی سہولت کیلئے ہڑتال نہ کی جائے۔

علاوہ ازیں مارکیٹ میں عوام کی طلب کے پیش نظر آٹا ڈیلرز نے فلورملز سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ 15 یا 25 کلو کی پیکنگ میں "سپر آٹا" فراہم کریں کیونکہ فلور ملز کو سرکاری گندم کوٹہ جتنی مقدار میں مہیا ہو رہا ہے اس کی وجہ سے مارکیٹ کی طلب کے برابر 860 قیمت والے آٹے کی فراہمی ممکن نہیں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں