چیف جسٹس رخصتی تقرروتبالوں کا نیا دور جلد شروع ہوگا

تعیناتیوں کیلیے ہوم ورک مکمل، رکے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کیلیے بھی مشاورت


Jahangir Minhas December 12, 2013
تعیناتیوں کیلیے ہوم ورک مکمل، رکے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کیلیے بھی مشاورت. فوٹو:فائل

چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی باعزت رخصتی پر جہاں حکومت نے سکھ کا سانس لیا ہے وہاں پر نہ صرف اربوں روپے مالیت کے رکے ترقیاتی منصوبے دوبارہ شروع ہو سکیں گے بلکہ بیورو کریسی میں اعلی سطح کے تقرری و تبادلوں کا بھی نیا دور شروع ہو جائے گا۔

چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے دورمیں گریڈ 19 سے22 کے کئی افسران یا تو جبری رخصت پر بھیج دیے گئے یا پھر تاحال معطلی اور سرزنش کی سزا بھگت رہے ہیں، ان افسران میںمیں اب امید کی نئی لہر پیدا ہو گئی۔ متعبر ذرائع کے مطابق حال ہی میں ظفر قریشی کیس میں جن سرکاری افسران کیخلاف کاروائی کا حکم دیا گیا تھا انھوں نے بھی نظر ثانی کی اپیل کیلیے قانونی ماہرین سے مشاورت شروع کر دی ہے۔



ذرائع کے مطابق بیوروکریسی کی جبری رخصت کے ساتھ ساتھ اب حکومت نے بھی چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی ریٹائر منٹ کے بعدگریڈ21 سے22 کے افسران کے پروموشن بورڈ آئندہ ہفتے طلب کرنیکا فیصلہ کیا ہے جبکہ وفاقی ترقیاتی ادارہ سی ڈی اے کے چیرمین سمیت نادرا میں من پسند افسران کی تعیناتی کیلیے بھی ہوم ورک مکمل کر لیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں