بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کا آپریشن مکمل

64ممالک سے 500سے زائد پروازوں کے ذریعے 3لاکھ سے زائد پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے


وقاص احمد August 07, 2020
3لاکھ پاکستانی خصوصی فلائٹ آپریشن، 4ہزار 329 زمینی راستوں کے ذریعے واپس آئے ۔ فوٹو : فائل

کورونا وائرس کے باعث سفری پابندیوں اور لاک ڈاون میں بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کیلیے گرینڈ آپریشن مکمل کر لیا گیا۔

64ممالک سے خصوصی فلائٹ آپریشن کے تحت 5سو سے زائد ملکی اور غیر ملکی پروازوں کے زریعے3 لاکھ4ہزار سے زائد پاکستانیوں کو وطن واپس پہنچایا گیا۔3لاکھ پاکستانی خصوصی فلائٹ آپریشن ،4ہزار 329پاکستانی زمینی راستوں کے ذریعے وطن واپس پہنچے۔کرائسز مینجمنٹ یونٹ کی جانب سے ایکسپریس نیوز کو موصول دستاویز کے مطابق ملکی اور غیر ملکی ایئر لائنز کے مجموعی طور پر5سوسے زائد پروازیں آپریٹ کی گئیں۔

خصوصی فلائٹس کے ذریعے 2ہزارتبلیغی جماعت کے افراد1 ہزار 326زائرین اوربیرون ملک جیلوں میں قید 1 ہزار745 پاکستانیوں واپسی ہوئی۔ متحدہ عرب امارات سے 1 لاکھ 54ہزار ،سعودی عرب سے 63ہزار 595، قطر سے 17 ہزار ، اومان سے 11ہزار ,729 بحرین سے 4ہزار 469، ترکی سے 6ہزار339 پاکستانیوں کو وطن واپس لایا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں