بی آئی ایس پی کے گریڈ 17سے اوپر کے افسران کے کیسز FIA کے سپرد

رقم لینے والے پروگرام کے تمام افسران برطرف ، ریکوریزجاری ہیں ،سینیٹ کمیٹی کوبریفنگ


شبیر حسین August 08, 2020
احساس کیش پروگرام میں 440 افراد پرمقدمہ بنا،ثانیہ، کارکردگی بہترہے،عثمان کاکڑ۔ فوٹو: فائل

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے رقم وصول کرنیوالے سرکاری ملازمین کیخلاف کارروائی جاری ہے۔

بی آئی ایس پی کے گریڈ 17سے اوپر کے افسران کے کیسز ایف آئی اے کے سپرد کردیئے گئے جبکہ محکمانہ کارروائی بھی کی جارہی ہے، رقم لینے والے بی آئی ایس پی کے تمام افسران برطرف کردیئے اور ان سے ریکوریز بھی کی جارہی ہیں۔

سینیٹر جہانزیب جمالدینی کی زیر صدارت سینٹ کی قائمہ کمیٹی تخفیف غربت و سماجی تحفظ کا اجلاس ہواجس میں وزارت کے سیکرٹری نے آگاہ کیا رقم لینے والے مجموعی افراد میں سے 1 لاکھ40 ہزار سے زائد سرکاری ملازمین تھے جن میں گریڈ 17سے اوپر کے3 ہزار افسران شامل۔ان افسران کی فہرست ایف آئی اے کے حوالے کی ہے جبکہ ادارہ جاتی سطح پربھی ان افسران کیخلاف محکمانہ کارروائی جاری ہے۔

سیکرٹری بی آئی ایس پی نے بتایاکہ افسران کو ملازمت سے برطرف کردیاگیاہے اوررقوم ریکور کی گئی ہے۔ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے بتایاکہ احساس کیش پروگرام کے دوران کرپٹ افراد کیخلاف سخت کارروائی کی گئی،چار ماہ میں 440 افراد کیخلاف ایف آئی آر درج جو دس برس کے مقابلے میں زیادہ ہے،جعلی میسجز بھجوانے والوں کے ہزاروں نمبرز بلاک ہوچکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔