لوگوں نے کہا شاعری کرو اداکاری بھول جاؤ امیتابھ بچن

فلمی کیرئیرکے آغاز میں جس کسی کے پاس بھی فلم میں کام مانگنے جاتا تو وہ کہتے کہ تم بہت دبلے پتلے اور لمبے ہو، امیتابھ


BBC December 13, 2013
میں نے ہمیشہ تنقید کو اپنے لیے تحریک کے طور پر لیا اور لوگوں کو غلط ثابت کر کے دکھایا، امیتابھ بچن فوٹو: فائل

اداکار اور سپر اسٹار امیتابھ بچن جب فلموں میں اپنی جگہ بنانے کے لیے جدوجہد کر رہے تھے تو بعض لوگوں نے ان سے کہا تھا کہ 'تمہارے والد شاعر ہیں، جاؤ انھی کی طرح شاعری کرو۔

اداکار امیتابھ بچن نے کہا ہے کہ فلمی کیرئیر کے آغاز کے وقت میں جس کسی کے پاس بھی فلم میں کام مانگنے جاتا تھا تو وہ کہتے تھے کہ تم بہت دبلے پتلے اور لمبے ہو اس لیے فلموں کے لیے مناسب نہیں ہو کچھ اور کیوں نہیں کرتے۔ اداکار بننا بھول جاؤ۔ یہ بات انھوں نے ممبئی میں منعقدہ ایک پروگرام کے دوران بتائی۔ امیتابھ بچن کا کہنا تھا کہ میں نے اس تنقید کو اپنے لیے تحریک کے طور پر لیا اور لوگوں کو غلط ثابت کر کے دکھایا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں