لاہور میں پانچ ماہ بعد تھیٹر کی رونقیں بحال ہوگئیں

تماثیل تھیٹر میں ’’گو کورونا گو‘‘ کے نام سے اسٹیج ڈرامہ پیش کیا گیا


Showbiz Reporter August 11, 2020
۔ فنکاروں کا کہنا تھا کہ حکومتی ایس او پیز پر عمل یقینی بنائیں گے۔ (فوٹو، ایکسپریس)

شہر میں 5 ماہ بعد تھیٹر کی رونقیں بحال ہوگئیں اور شہر کے مختلف تھیٹروں میں دعائی تقریبات اور مٹھائی کی تقسیم کا اہتمام کیا گیا تاہم سنیما گھر تاحال بند رہے گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پانچ ماہ تک کورونا وائرس کی وجہ سے بند رہنے والے تھیٹر کھول دیئے گئے ہیں۔ تماثیل تھیٹر میں '' گو کورونا گو'' کے نام سے اسٹیج ڈرامہ پیش کیا گیا۔ ڈرامے میں نسیم وکی، شاہد خان، قیصر پیا ، فیا خان سمیت دیگر فنکار شامل تھے۔

اس موقع پر حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد کے لئے انتظامات کو یقینی بنایا گیا تھا، ہال میں آنے سے پہلے سینیٹائزر کا استعمال لازمی تھا جبکہ ماسک کے بغیر انٹری کی اجازت نہ دی تھی،

اسی طرح شہر کے تمام تھیٹروں میں حکومتی ایس او پیز پر عمل جاری ہے۔ تھیٹروں میں سیٹوں کے درمیان مناسب فاصلہ یقینی بنایا گیا ہے۔ فنکاروں کا کہنا تھا کہ حکومتی ایس او پیز پر عمل یقینی بنائیں گے

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں