امن دشمن عناصرنے لانڈھی میں رینجرزکونشانہ بنایاالطاف حسین

وفاقی اورصوبائی حکومتیں لانڈھی89پررینجرزکے ٹرک کوبم حملے کانشانہ بنانے کانوٹس لیں


Express Desk December 13, 2013
دہشتگردوں سے نجات کیلیے موثراقدامات کیے جائیں،رینجرزاہلکارکی شہادت پراظہارافسوس فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے لانڈھی89میں رینجرزکے ٹرک کوموٹر سائیکل میں نصب دھماکاخیزموادسے نشانہ بنانے کی سخت مذمت کی ہے اوردھماکے کے نتیجے میں ایک رینجرزاہلکارکے شہیداورمتعددکے زخمی ہونے پرگہرے دکھ اورافسوس کااظہار کیاہے۔

ایک بیان میں انھوں نے کہاکہ رینجرزکے ٹرک کودھماکاخیزموادسے نشانہ بنانے میں وہی دہشت گردملوث ہیں جو امن و امان نہیں چاہتے اورملک کوغیرمستحکم کرنے کے درپے ہیں۔

انھوں نے شہیدرینجرز اہلکار کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کیا۔الطاف حسین نے وفاقی وصوبائی حکومت سے مطالبہ کیاکہ لانڈھی89میں رینجرزاہلکاروں کودھماکاخیز مواد سے نشانہ بنانے میں ملوث سفاک دہشت گردوںکوفوری گرفتار کیاجائے اور دہشتگردی سے نجات کیلیے مؤثر اورٹھوس اقدامات بروئے لائے جائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں